کینیڈا کے لیے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ظہیر اسلم جنجوعہ نے ذمہ داریاں سنبھالیں
ظہیر اسلم جنجوعہ اس سے قبل وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ کی حیثیت سے خدمات سر انجام چکے ہیں
اوٹاوا(اردونیوز ) کینیڈا کے لیے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ظہیر اسلم جنجوعہ نے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ظہیر اسلم جنجوعہ کینیڈا میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل برسلز میں یورپین یونین، بیلجئیم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
ظہیر اسلم جنجوعہ اس سے قبل وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ کی حیثیت سے خدمات سر انجام چکے ہیں۔بیرون ملک سفارتی ذمہ داریوں کے طور پر وہ رشین فیڈریشن اور ریپبلک ا?ف بیلاروس میں بھی پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔
اٹاوہ میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ظہیر اسلم جنجوعہ نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔نئے سفیر نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستان نژادکینیڈینز کی خدمت کو اپنا مشن قرار دیا۔