بین الاقوامی

شیریں مزاری کی گرفتاری کی خبر سن کر خوشی نہیں ہوئی، مریم نواز

پی ٹی آئی شیریں مزاری کی گرفتاری پر عورت کارڈ استعمال کررہی ہے ، تحریک انصاف کبھی عورت کارڈ استعمال نہ کرے

شیریں مزاری کی گرفتاری کی خبر سن کر خوشی نہیں ہوئی، مریم نواز
پی ٹی آئی شیریںمزاری کی گرفتاری پر عورت کارڈ استعمال کررہی ہے ، تحریک انصاف کبھی عورت کارڈ استعمال نہ کرے
جب مجھے دو دفعہ گرفتار کیا گیا تو مجھ پر کوئی الزام نہیں تھا، مجھے والد کی اعانت پر چار ماہ اڈیالہ جیل میں رکھا
میں نے مظلومیت کارڈ نہیں کھیلا، عورت کارڈ نہیں کھیلا
میرے ساتھ جو بھی سلوک کیا ، میں پھر بھی کسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی ، مجھے دونوں دفعہ کسی خاتون نے نہیں بلکہ مرد اہلکاروں نے گرفتار کیا، مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا، نیب نے میرے سیل میں کیمرے لگا رکھے تھے، میری ویڈیوز بناتے تھے ، میرے کمرے میں آکر مرد حکام مجھ سے تفتیش کیا کرتے تھے
شیریں مزاری کوئی وزیر اعظم سے بڑی تو نہیں ، شہباز شریف وزیر اعظم ہوتے ہوئے اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے اگر پیشیاں بھگت سکتے ہیں تو شیریں مزاری کیسے قانون سے بالا تر ہو سکتی ہیں
شیریں مزاری اگر بے قصور ثابت ہو جاتی ہیں تو وعدہ کرتی ہوں تو سب سے پہلے مریم نواز شریف ان کے ساتھ کھڑے ہو گی ، مریم نواز کا پریس کانفرنس سے خطاب

Related Articles

Back to top button