پاکستان

شیریں مزاری کو گرفتار کر کیا گیا

شیریں مزاری پر زمین پر ناجائز قبضے کا الزام ہے ۔ شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ انٹی کرپشن راج پور کی شکایت پر انٹی کرپشن نے گرفتار کیا گیا

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وزیر شیریں مزاری کو اراضی ریکارڈ میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ انہیں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ شیریں مزاری کی بیٹی کے مطابق گرفتاری کے دوران ان کی والدہ کے ساتھ دست اندازی کی گئی ۔
پاکستان تحریک انصا ف نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر تحریک انصاف نے ہفتے کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
شیریں مزاری پر زمین پر ناجائز قبضے کا الزام ہے ۔ شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ انٹی کرپشن راج پور کی شکایت پر انٹی کرپشن نے گرفتار کیا گیا ۔ پاکستان ہیومین رائٹس کی جانب سے شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے ۔
دریںاثناءپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے شیریں مزاری کی گرفتاری پر اعتراض کیا گیا ہے۔ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنی والدہ کی گرفتاری کو اغوا قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ کی گرفتاری کے خلاف ہر ممکن احتجاج کروں گی ۔

 

Zameer Ahmad Chaudhry, PTI
Zameer Ahmad Chaudhry, PTI

پاکستان تحریک انصاف نیویارک (یو ایس اے ) کے ترجمان ، سیکرٹری اطلاعات ضمیر احمد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نیویارک ، شیریں مزاری کی گرفتاری کی شرید مذمت کرتی ہے ۔ ہم امریکہ میں اس گرفتاری اور سیاسی انتقام کے خلاف ہر ممکن احتجاج کریں گے اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اتوار کو لانگ مارچ کی کال اور تاریخ کا اعلان کریں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت معیشت تباہ کرنے کے بعد ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے ۔یہ حکومت ملک کو افراتفری کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button