نیویارک میں بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے اہم ملاقات
میں پاک امریکہ تعلقات میں روابط ، اہم امور پر بات چیت اور تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں دو طرفہ کردار کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہوں،بلاول بھٹو
نیویارک (محسن ظہیر )پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن سے نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ میں ہونیوالی گلوبل فوڈ سیکورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائینز پر ہوئی۔پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان اور امریکہ کے وزراءخارجہ کی نیویارک میں ہونیوالی یہ پہلی ملاقات ہے۔
سیکرٹری بلنکن نے کہا کہ وزیر خارجہ پاکستان سے فون پر بات چیت ہوئی لیکن آج نیویارک میں بالمشافہ ملاقات ہو رہی ہے ، میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وزیر خارجہ اور حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرتے ہوئے خوشی ہے۔ نیویارک میں ہم گلوبل فوڈ سیکورٹی کانفرنس کے حوالے سے شریک ہیں
سیکرٹری بلنکن کا کہنا تھا کہ نیویارک میں فوڈ سیکورٹی کانفرنس کے علاوہ نیویارک میں ہونیوالی اس ملاقات میں تجارت، سرمائیہ سمیت پاک امریکہ باہمی تعلقات سمیت خطے کی سلامتی سمیت اہم امور پر بات چیت کا بھی موقع ملے گا
سیکرٹری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان جی77کا حصہ ہے اور امریکہ جی 77ممالک سے اپنے تعلقات کو مزیدمضبوط اور مستحکم بنانے کا خواہاں ہے
بلاول بھٹو نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورہ نیویارک کے دوران ہونیوالی یہ ملاقات اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خوراک اور پانی کے مسائل کے بارے بخوبی آگاہ اور اس سلسلے میں چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میںپاک امریکہ تعلقات میں روابط ، اہم امور پر بات چیت اور تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں دو طرفہ کردار کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہوں ۔
بلاول بھٹوا ور امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ نے ملاقات سے پہلے میڈیا کو دئیے جانے والے اس بیان کے بعد کوئی سوال لینے سے انکار کر دیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر تھے کہ میٹنگ روم میں داخل ہونے کے بعد بلاول بھٹو اور انتھونی بلنکن دونوں سے اپنے ملک کے جھنڈوں کی بجائے ایک دوسرے کے ملک کے جھنڈوں کے سامنے کھڑے ہوگئے
نیویارک میں بلاول بھٹو اور انتھونی بلنکن کی ملاقات 45منٹ جاری رہی جس میں اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔