تحریک انصاف کی امریکہ میں موجود ارکان اور سپورٹرز کو ارکان کانگریس کو خط لکھنے کی ہدایت
پی ٹی آئی یو ایس اے کے فوکس پرسن برائے امریکہ سجاد برکی کی پارٹی ارکان کو ہدایت
نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے امریکہ میں موجود ارکان اورسپورٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ میں موجود اپنے نمائندوں بالخصوص یو ایسسینیٹرز اور ارکان کانگریس کو پاکستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سےخصوصی شکایتی خط ارسال کریں ۔
یہ ہدایت پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے امریکہ سجاد برکی کی جانبسے کی گئی ہے ۔
سجاد برکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے امریکن موجودہارکان اور سپورٹرز سے کہا ہے کہ ہم ایک تحریک شروع کر دیے ہیں جس میں ہم امریکہمیں موجود اپنے ارکان اور سپورٹر زسے کہیں گے کہ وہ اپنے علاقے کے نمائندہ سینیٹرزاور ارکان کانگریس کو خط لکھیں جس میں پاکستان کے موجودہ صورتحال کے حوالےسے ان سے شکایت کریں ۔
اس سلسلے میں سے سجاد برکی نے ایک خصوصی ایک مراسلہ کا نمونہ بھی تحریکانصاف کے ارکان کو ارسال کیا ہے جس میں پاکستان کی موجودہ صورت حال اورامریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے حوالے سے بھی ذکر کیا گیا ہے ۔
سجاد برکی نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ خط اپنے اپنے ارکان کو ارسال کریں اوراس میں پاکستان کی موجودہ صورتحال کی پوری تفصیلات بیان کریں