پیر محمد امین الحسنات شاہ 29 مئی کو مسجد بیت الکرم کا افتتاح کرینگے
مسجد بیت الکرم کے افتتاح کے موقع پر عظیم الشان روحانی تقریب منعقد ہو گی ، پیر محمد امین الحسنات شاہ تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر امریکہ آئیں گے
نیویارک :امانتوں کا امین مغرب کی دھرتی پر ۔۔۔۔پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب کا دورہ امریکہ
جب سے کائنات عرضی بنی خیر و شر کا تسلسل جاری ہے جہاں شر کی قوتیں اپنے پنجے ہر طرف گاڑ رہی ہیں وہاں اصحاب خیر اپنی تمام تر محنت و لگن خیر کے پھیلانے میں صرف کر رہے ہیں۔
جب انسان اول کو بنایا جا رہا تھا تو فرشتوں نے دست بستہ عرض کیا تھا مولا اسے نہ بنانا یہ خون بہائے گا ،قتل و غارت کرے گا کرپشن کرے گا جو فرشتوں نے کہا غلط وہ بھی نہیں تھا لیکن رب کائنات نے انسان کی اس صفت رذیلہ پر صفت حمیدہ کو ترجیع دی اور برا کرنے والوں کی فکر کے بجائے اچھا کرنے والوں کی عظمت بیان کی اور فرمایا ہم نے احسن تقویم بنادیا اسے اشرف المخلوقات بنا دیا۔
اور اب اس جہاں کی ساری رونقیں ساری بہاریں ساری رنگینیاں اسی احسن تقویم سے ہیں۔
صفت احسن تقویم سے مزین لاتعد افراد رب کائنات نے اس دنیا میں پیدا فرمائے جنہوں نے اس دنیا کو جنت بنا دیا انہی نادر روزگار ہستیوں میں سے ایک ہستی بھیرہ شریف کی سرزمین پر ولی کامل نباض عصر حضرت ضیاءالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمت اللہ علیہ کی آغوش کرم میں پروان چڑھی جن کا نام نامی اسم گرامی حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ ہے۔
نیکیوں کی طلب کسے نہیں ہوتی لیکن اس شخص میں رب کائنات نے نیکیوں کی امانتیں کی حفاظت کا جزبہ بھی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا گویا کہ صاحب فراست والد ماجد نے نام ہی نیکیوں کا امین رکھا اللہ کریم نے اس بابرکت نام کا ایسا اثر ڈالا کہ اپنے والد ماجد کے وصال کے بعد ان کی امانتوں کے امین بنے نا صرف ان امانتوں کی حفاظت کی بلکہ ہر آنے والے دن کے ساتھ ان امانتوں کے نفع میں اضافہ کے ساتھ امانتیں دینے والے کی نیکیوں میں اضافہ کرتے رہے اور امانتوں کے نفع کی تجارت اس سے کرتے رہے جو ایک نیکی کا بدلہ سات سو گنا عطا فرماتا ہے۔
اپنے والد ماجد کی دی ہوئی امانت دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اور الکلیہ الغوثیہ للبنات بھیرہ شریف کی شاخوں ملک اور بیرون ملک بے شمار اضافہ کیا اور 16 برس کی جہد مسلسل سے اس عظیم ادارے کو عالم اسلام کی عظیم یونیورسٹی بنا دیا۔
دین مصطفوی کے خدام کی جو امانت سپرد کی گئی جو کل سینکڑوں میں تھی آج الحمد للہ ہزاروں میں پہنچ چکی ہے جو شرق و غرب میں خدمت دین میں مصروف عمل ہیں ان سب کو ضیائ الامت فاو¿نڈیشن اور الکرم فرینڈز انٹرنیشنل کی سلک تاباں میں پرو دیا جس کا ہر موتی دوسرے کے ساتھ جڑ کر اپنی قوت و طاقت کو مجتمع کر رہا ہے۔
اسی سلک تاباں سے جڑے ایک ایک خانوادہ سادات کے عظیم چشم و چراغ حضرت علامہ پیر سید میر حسین شاہ ہیں جن کی تربیت کے شب و روز حضور ضیائ الامت رحمت اللہ علیہ کا نورانی چہرہ مبارک دیکھنے م?ں گذرے حضرت علامہ پیر سید میر حسین شاہ صاحب کو حصول روزگار اور تبلیغ دین کے کے لیے امریکہ بھیج دیا۔
امریکہ جیسے ملک میں بھی پیر سید میر حسین شاہ صاحب نے حضور ضیاءالامت رحمت اللہ علیہ کا دیا ہوا سبق اور درس وفا نہیں بھلایا۔
یقینا یہ ان کے قلب کی طھارت اور مرشد خانہ سے لازوال وفاو¿ں کا ہی تسلسل تھا کہ امین امانات ضیاءالامت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب نے آپ کو سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں خرقہ خلافت سے نوازا
موصوف انتہائی کہنہ مشق آدمی ہیں جنہوں نے کئی سال جہد مسلسل کی اور جامع بیت الکرم کے نام سے اسلامک سنٹر اور مسجد بروکلین نیو یارک میں قائم کی کئی برس کرائے کی عمارت میں یہ سلسلہ جاری رکھا لیکن پائے استقلال میں لغزش نہ آئی۔
قدم قدم پر کئی مشکلات آئیں لیکن آپ نے ہمت نہیں ہاری اور یقینا یہ تربیت ضیاءالامت رحمت اللہ علیہ کا ہی اثر تھا کہ جہاں گے ان کی ضرورت بن گے اور اپنی محنت خلوص اور ایمانداری سے اپنے حلقہ احباب میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
اور رب کائنات نے جب اس شخص کی جہد مسلسل دیکھی تو اس پر کرم فرمایا اور ایسے مخلص احباب عطا فرمائے جن کے تعاون کی وجہ کم و بیش 9 لاکھ ڈالر میں ایک چرچ خرید کر مسجد میں تبدیل کر دیا۔
امریکہ جیسے ملک میں ایک اسلامی سنٹر کے لیے اتنی بڑی رقم کا حصول یقینا جوئے شیر کے مترادف تھا لیکن اپنے اعلی اخلاق و کردار اور مقامی علماءکرام کے ساتھ بہترین رشتہ محبت کی وجہ سے شوگر و بلڈ پریشر کے مریض ہونے کے باوجود ملک کے دور دراز علاقوں کا سفر کر کے اس رقم کا اکٹھا کیا اور بنا سود ادا کیے یہ چرچ خریدا۔
الحمد للہ 29 مئی 2022 بعد از نماز عصر 6:30 بجے رات اس عظیم الشان مسجد کا افتتاح کیا جارہا ہے۔اور افتتاح کی سعادت عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت امین امانات ضیاءالامت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب دامت برکاتھم العالیہ اپنے دست مبارک سے فرمائیں گے۔
نیویارک میں موجود تمام مساجد کے ائمہ اور سول سوسائٹی کے لوگ اس عظیم الشان افتتاح میں تشریف لائیں گے۔