خبریں

عمران خان ہفتہ سات مئی کو اوورسیز پاکستانیوں سے اہم خطاب کریں گے

عمران خان اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے دور حکومت میں اوورسیز کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے

اسلام آباد (اردو نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان ہفتہ سات مئی کوپاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے اوورسیز پاکستانیوں سے سوشل میڈیا پر اہم خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کے چئیرمین، اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل بارے اعتماد میں لیں گے اور انہیں اوورسیز میں ایک متحرک کردار ادا کرنے پر زور دیں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے دور حکومت میں اوورسیز کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور آئندہ الیکشن میں ووٹ دینے کے لئے اقدام کئے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے سپورٹرز کی بڑی تعداد اوورسیز میں موجود ہے اور عمران خان خان ،اوورسیز پاکستانیوں کو تحریک انصاف کا سیاسی ااثاثہ قرار دیتے ہیں ۔

 

Urdu News USA

 

 

 

Related Articles

Back to top button