اوورسیز پاکستانیز

سرورچوہدری کا شفقت چغتائی کی وفات پر اظہار تعزیت

شفقت چغتائی نے ایک عرصہ تک نیویارک میں متحرک کمیونٹی شخصیت کی حیثیت سے بھرپور کردار ادا کیا، احسن چغتائی سمیت سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے (حقیقی ) کے سینئر نائب صدر اور کمیونٹی رہنما سرورچوہدری نے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، صحافتی و کاروباری شخصیت، ہفت روزہ صدائے پاکستان کے بانی پبلشر شفقت منیر چغتائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں سرور چوہدری نے شفقت چغتائی مرحوم کے صاحبزادے احسن چغتائی سمیت سوگوار خاندان سے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔


سرور چوہدری نے کہا کہ شفقت چغتائی نے نیویارک میں پاکستان کمیونٹی سنٹر ، ڈرائیونگ سکول کے قیام سے لے کر ہفت روزہ صدائے پاکستان کے اجراءسمیت سماجی شعبے میں اہم خدمات انجام دیں اور بھرپور کردار ادا کیا ۔ہم ان کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button