پاکستان اور شمال مغربی بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں
محکمہ موسمیات اور ماحولیات نے شدید گرم موسم کو ماحولیاتی تبدیلی قرار دے کر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے
لاہور ، دہلی (اردو نیوز) پاکستان اور انڈیا شدید گرم موسم کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ مارچ سے شروع ہونے والے اس گرم موسم کو محمکہ موسمیات اور ماحولیات کے ماہرین ایک وارننگ قرار دے رہے ہیں ۔پاکستان اور بھارت کے شمال مغربی حصوں میںگرمی کی قبل از وقت آمد پر لوگ شدید پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں اور کاروبار زندگی بھی متاثر ہو رہا ہے ۔
I am not sure how this will translate to Twitter — but here is the GFS long-range model for NW India & Pakistan, showing a "cool down" to the low 40's ending around May 5/6 then heating up again.https://t.co/JRQYHgsQOC
— Prof. Eliot Jacobson (@EliotJacobson) April 28, 2022
محکمہ موسمیات اور ماحولیات نے شدید گرم موسم کو ماحولیاتی تبدیلی قرار دے کر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کی وجہ سے ملک میں فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ اس سلسلے میںفوری اور بروقت اقدام کرنے چاہئیے ۔