گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کا افطار ڈنر
گورنر ہوکل کی جانب سے مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز بھی پیش کیے گئے
نیویارک(اردو نیوز) نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل کی جانب سے مسلم امریکن کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔ افطاری میںمسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی۔
گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نے مسلم امریکن کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی اور ان کے لیے اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر ہوکل کی جانب سے مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔
Ramadan is a time of reflection and celebration, and it was an honor to host an Iftar for Muslim communities from Buffalo to Brooklyn in our state’s capital.
New York’s greatest strength is our diversity, and we are proud to lead with inclusivity and equality for all. pic.twitter.com/ES5aNEZclJ
— Governor Kathy Hochul (@GovKathyHochul) April 26, 2022
گورنر کا کہنا تھا کہ نیو یارک کی ڈائیورسٹی ، نیویارک سٹیٹ کی طاقت ہے اور ہم نیویارک سٹیٹ میں سب کی شمولیت اور مساوات کو یقینی بنا کر اپنی اس طاقت میں ہر روز اضافہ کرتے ہیں۔
مسلم کمیونٹی کی جانب سے گورنر ہو کل کا افطار ڈنر دینے پر شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔
تازہ و اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے