پاکستانخبریں

ڈاکٹر امجد ثاقب نوبل پرائز کےلئے نامزد

پاکستان میں غربت کے خاتمے کےلئے اخوت فاؤنڈیشن کی خدمات کے پیش نظر ڈاکٹر امجد ثاقب کو نامزد کیا گیا

اسلام آباد (اردو نیوز) اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور پاکستان میں غربت کے خاتمے کےلئے بے مثال کردار ادا کرنے والے محمد امجد ثاقب کو انسانیت کی خدمت، غربت کے خاتمے  کے لئے امن کے نوبل پرائز کےلئے نامزد کیا گیا ہے ۔

امجد ثاقب صاحب  ڈاکٹر اور ایک کامیاب بیوروکریٹ تھے، انہوں نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر 2001 میں اخوت کی بنیاد رکھی۔

ابتدائی دنوں میں ان کا ادارہ 10 ہزار روپے تک کی رقم ہی قرض کی مد میں فراہم کرسکتا تھا اور کی ان کی پہلی قرض خواہ چند خواتین تھیں جو لاہور کی ایک چھوٹی سی آبادی سے تعلق رکھتی تھیں اور اکثر اپنے سینے پرونے کا کام شروع کرنے کے لیے پیسوں کی تلاش میں تھیں۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ‘ابتدائی دنوں میں بھی ہم اس رقم کو بطور خیرات استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے بلکہ اسے بلا سود قرض حسنہ کے طور پر دینا چاہتے تھے اور اخوت فاؤنڈیشن کسی قسم کا سود نہیں لیتی تھی۔

وقت کے ساتھ اس بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کرنے والے ادارے میں غربت کے خاتمے کے مزید منصوبے بھی شامل ہوتے گئے۔انکے ان منصوبوں سے چھوٹے دکانداروں، ریڑھی بانوں اور دیگر ہنرمند افراد نے فائدہ اٹھایا۔

Related Articles

Back to top button