اوورسیز پاکستانیز

میاں بشارت پی پی پی یو ایس اے کے قائمقام صدر ہوںگے

پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کے دورہ پاکستان کے دوران ان کی غیر موجودگی میں میاں بشارت پارٹی کے قائمقام صدر ہو ں گے

نیویارک (اردونیوز ) پی پی پی یوا یس اے کے صدر خالد اعوان نجی دورے پر پاکستان روانہ ہو گئے ہیں ۔ ان کی غیر موجودگی میں پی پی پی یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں بشارت پارٹی کے قائمقام صد ر ہوں گے ۔

خالد اعوان کی جانب سے میاں بشارت کی بطور قائمقام صدر تقرری کا ان کی روانگی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔خالد اعوان دورہ پاکستان کے دوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت پارٹی کے اہم قائدین سے ملاقاتیں کریں گے اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے ان کے سے اہم ہدایات لیں گے ۔

Related Articles

Back to top button