پاکستان

لندن میں نواز ، بلاول ملاقات کے مقاصد کیا تھے

ملاقات کی تفصیل نواز شریف ، بلاول بھٹو کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئی ہیں تاہم سیاسی پنڈت کھوج لگانے کی کوشش میں کہ بلاول بھٹو کے لندن مشن کے اصل مقاصد کیا ہیں

لندن (اردونیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی ملاقات کی تفصیلات دونوں قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئی ہیں تاہم سیاسی پنڈت ابھی بھی یہ کھوج لگانے کی کوشش میں کہ بلاول بھٹو کے لندن مشن کے اصل مقاصد کیا ہیں ! سیاسی پنڈتوں کے مطابق آنیوالے دنوں میںکولیشن گورنمنٹ کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت میں مذکورہ مشن کی تفصیلات سامنے آئیں گی ۔
بلاول، نواز ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین شیری رحمان ، اسحاق ڈار، نوید قمر اور قمر الزمان کائرہ، حسن نواز، عابد شیر علی ، حسین نواز بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نے نواز شریف سے ملاقات میں انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر مبارک باد دی اور وزارت عظمیٰ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات میںکامیابی پر بھی مبارک باد دی۔ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات ضروری ہے، ایک بار پھر ہم نے پاکستان میں جمہوریت کو بحالی کی جانب لے جانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہید بنظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان میثاق جمہوریت پر اتفاق ہوا تھا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جمہوریت کی بحالی میں کردار اور قربانی سب کے سامنے ہے، اس نیت کے ساتھ آیا ہوں کہ ان چیلنجز کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں جب شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

Related Articles

Back to top button