قوم اسلام آباد کال کا انتظار کریں ، عمران خان
اصل پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے ۔ ہم پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں، عمران خان
لاہور (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اصل پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے ۔ ہم پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں ۔لاہور میں جلسہ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک بھر کے عوام میری اسلام آباد کال کا انتظار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں چیف الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لینا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں ۔
عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں میرے خلاف ہونے والی کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے ۔لاہور جلسہ میں عمران خان نے جلسے میں موجود شرکاءسے عہد لیا کہ ہم ملک کی حقیقی آزادی اور جمہوریت کے لئے تب تک جدوجہد کریں گے کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا