دو بیٹے ، دو پارٹیاں ، گجرات کے چوہدری برادران کی سیاست کہاں کھڑی ہے ؟
چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین ، کابینہ میں شامل شامل ہو رہے ہیں ،جبکہ مونس الٰہی ، عمران خان کے سٹیج پر پہنچ گئے
سیاسی کارکنان سوال اٹھا رہے ہیں کہ چوہدری برادران کی سیاست کہاں کھڑی ہے ؟کیا ق میں سے پ نکل گئی ہے ؟
لاہور (احسن ظہیر سے ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سیاست کا بغور جائزہ لیں تو نظر آرہا ہے کہ آئندہ آنیوالے دنوں میں کسی بھی وقت مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہوں گے
جبکہ دوسری طرف سپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی جمعرات کو لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کے ساتھ سٹیج پر موجود تھے ۔ چوہدری مونس الٰہی نے خطاب کے دوران میاں حمزہ شریف کا نام لئے بغیر انہیں چھپکلی کہتے ہوئے عمران خان سے کہا کہ عمران خان کاسب ساتھ چھوڑ گئے، ہم ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں
اس صورتحال میں سیاسی کارکنان سوال اٹھا رہے ہیں کہ چوہدری برادران کی سیاست کہاں کھڑی ہے ؟کیا ق میں سے پ نکل گئی ہے ؟