پاکستان

نیویارک ٹرین سٹیشن پر خاتون مسافر پر حملے کا ایک اور واقعہ

نیویارک میں مقامی طور پر چلنے والی لوکل ٹرینیں جنہیں ”سب وے “ کہا جاتا ہے ، میں جرائم کے مسلسل واقعات شہریوں کے لئے باعث تشویش اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں مقامی طور پر چلنے والی لوکل ٹرینیں جنہیں ”سب وے “ کہا جاتا ہے ، میں جرائم کے مسلسل واقعات شہریوں کے لئے باعث تشویش اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے ۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے نیویارک سٹی کے ہیرالڈ سکوائر سٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں ایک خاتون کے پاس سے گذرنے والے شخص نے اچانک کسی تیز دھار شے سے خاتون کی ٹانگ زخمی کر دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

متاثرہ خاتون کو ای ایم ایس کے ذریعے بیلیو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو 20 سال کا ایک مرد بتایا گیا ہے جس نے ڈینم جیکٹ اور سیاہ اور پیلے رنگ کی ہوڈ والی سویٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔

Related Articles

Back to top button