بروکلین بورو پریذیڈنٹ کی بورو ہال میں گرینڈ افطاری
بورو ہریذیڈنٹ انٹونیو رینوسو شلوار قمیض میں ملبوس ہو کر افطار ڈنر میں شریک ہوئے
نیویارک (اردو نیوز) بروکلین بارو پریذیڈنٹ انٹونیو رینوسو کی جانب سے بورو ہال میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی میں بورو پریذیڈنٹ انٹونیو رینوسو شلوار قمیض میں ملبوس ہو کر آئے۔
افطار پارٹی میں مسلم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر بورو پریذیڈنٹ کی جانب سے مسلمان امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سائٹیشن پیش کی گئی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
انٹونیو رینوسو نے کہا کہ ہماری کمیونٹیز کے جواں سال ارکان ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں ان کے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے ہوں گے اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرنا ہوگی ،یہی برور ہال کی پالیسی رہے گی ۔
بورو پریذیڈنٹ نے مسلمان کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی اور کہا کہ بورو ہال کے دروازے مسلم کمیونٹی کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔