ملکوں ملکوں گھومنے اور دنیا کے ہر کھانے کا ذائقہ چکھنے والے سی این این کے رپورٹر انتھونی بورڈین نے خودکشی کرکے موت کا ذائقہ چکھا
فرانسیسی حکام جو کہ انتھونی کی موت کی تفتیش کررہے ہیں، کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے باتھ روم میں لٹکتے ہوئے پایا
نیویارک(اردو نیوز ) ایک عالمی شہرت یافتہ شیف اور ٹی وی ہوسٹ کی حیثیت سے دنیا کے کھانوں ، کلچر اور تاریخ کی رپورٹنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے سی این این کے ہوسٹ انتھونی بورڈین نے فرانس کے ایک ہوٹل میں باتھ روم میں رسے سے لٹک کر خود کشی کی ۔فرانسیسی حکام جو کہ انتھونی کی موت کی تفتیش کررہے ہیں، کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے باتھ روم میں لٹکتے ہوئے پایا ۔
ملکوں ملکوں گھومنے اور دنیا کے ہر کھانے کا ذائقہ چکھنے والے سی این این کے رپورٹر انتھونی بورڈین نے خودکشی کرکے موت کا ذائقہ کیوں چکھا؟یہ ہے وہ سوال کہ جو ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے ۔ ایسا کیا غم یا اس کی زندگی میں ایسا کیا ہوا کہ جس نے اسے اپنی جان لینے پر مجبور کر دیا ۔
انتھونی بورڈین کھانوں کے ذریعے دنیا کے کلچرز کو سمجھانے میں شہرت حاصل رکھتے تھے ۔ان کے مداحوں نے ان کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔