امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرے کا اعلان
احتجاجی مظاہرہ 15اپریل کو سہہ پہر تین بجے کورلییٹن (ڈیلاس) میں کیا جائیگا، ڈیلاس کے علاوہ دیگر امریکی شہروں میں بھی مظاہروں کا اعلان
ڈیلاس(اردو نیوز )پاکستان تحریک انصاف ڈیلاس کی جانب سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ یہ احتجاجی مظاہرہ 15اپریل کو رات 9:30بجے کورلییٹن (ڈیلاس) میں کیا جائیگا۔
پاکستان تحریک انصاف ٹیکساس کے صدر سید راشد بخاری ، وائس پریذیڈنٹ فرحانہ سواتی ، جنرل سیکرٹری رحمان ڈھلوں ، پبلک ریلیشن رفیع عزیز ، سیکرٹری انفارمیشن نازیہ خان ، ڈاکٹر نصر اللہ خان ، ناصر کریم، غلام وڑائچ کی جانب سے ڈیلاس میں مقیم تحریک انصاف کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مظاہرے میں شریک ہوں اور چئیرمین عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔
واضح رہے کہ امریکہ کے تمام اہم شہروں میںموجود تحریک انصاف کے ارکان پاکستان میں شہبا ز شریف کی حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں۔