قاسم سوری نے تحریک انصاف کے123ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے ، عمران خان کا شکرئیہ
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مستعفی ہونےو الے ارکان کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے
اسلام آباد (اردو نیوز) قائمقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک انصاف کے 123ارکان کے استعفے منظور کر لئے ہیں۔سیاسی و قانونی ماہرین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا سپیکر بغیر ارکان کو سنے اجتماعی طور پر بیک جنبش قلم ان کے استعفے منظور کرسکتا ہے۔ سپیکر آفس کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے نوٹفکیشن بھی جاری کر دئیے گئے ہیں ۔
سپیکر کے بعد یہ استعفے الیکشن کمیشن کو جائیں گے کہ جس نے ارکان کو ڈی سیٹ کرنا ہوتا ہے۔
دریں اثناءسابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مستعفی ہونےو الے ارکان کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں اپنے ان تمام 123ارکان قومی اسمبلی کامشکورہوں جن کے استعفے سپیکرقاسم سوری نے منظورکئے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ عدالتوں سے سزایافتہ اورضمانتوں پرگھومنے والے مجرموں کو اقتدار دلوانے کے لئے امریکی اشارے پرحکومت کی تبدیلی،جوعزتِ نفس کی حامل ایک آزادقوم کیلئے آخری درجے کی ہزیمت ہے،کیخلاف ایک خودمختارپاکستان کیساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں ۔
میں اپنےان 123 MNAs کامشکورہوں جنکےاستعفےٰآج سپیکرقاسم سوری نےمنظورکئے۔ یہ عدالتوں سےسزایافتہ اورضمانتوں پرگھومنےوالےمجرموں کو اقتدار دلوانےکے لئےامریکی اشارےپرحکومت کی تبدیلی،جوعزتِ نفس کی حامل ایک آزادقوم کیلئےآخری درجےکی ہزیمت ہے،کیخلاف ایک خودمختار🇵🇰کیساتھ ڈٹ کرکھڑےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2022