نیوجرسی میں تحریک انصاف کی عمران خان سے یکجہتی کی ریلی
ہم پاکستان میں آنیوالی کسی بھی کرپٹ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، عمران خا ن کا آخری دم تک ساتھ دیں گے ، تحریک انصاف کی ریلی سے خطابات
نیوجرسی (اردونیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی میں اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔احتجاجی ریلی کے انعقا د میں تحریک انصاف یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل سیم ابرار خان اور ان کے ساتھیوں نے کردار ادا کیا جبکہ ریلی میں تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان نے شرکت کی
ریلی کے شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر ، پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈوں کے علاوہ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کے حق میں جبکہ عمران مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیم خان ، ساجدہ راشد سمیت تحریک انصاف یو ایس اے اور نیوجرسی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں آنیوالی کسی بھی کرپٹ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے اور عمران خان کی کال پر کرپٹ حکومت سے عوام کے نجات کی کال پر لبیک کہیں گے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ارکان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اووسیز میں بسنے والے تحریک کے ساتھی ، پاکستان میں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہر اہم فورم پر آواز بلند کریں گے ۔
تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اردو نیوز یو ایس اے