اوورسیز میں تحریک انصاف کے مظاہرے شروع
آسٹریلیااور لندن میں تحریک انصاف کے سپورٹرز اور ارکان کے احتجاجی مظاہرے ، امریکہ میں یکجہتی ریلیاں نکالی جائیں گی
لندن، سڈنی (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز میں موجود ارکان اور سپورٹرز نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور یکجہتی ریلیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ آسٹریلیا اور برطانیہ کے مختلف شہروں نے پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز اور ارکان نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔
Never have such crowds come out so spontaneously and in such numbers in our history, rejecting the imported govt led by crooks. pic.twitter.com/YWrvD1u8MM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2022
ان مظاہروں میں تحریک انصاف کے ارکان پارٹی جھنڈوں، پلے کارڈز اور بینرز کے ساتھ شریک ہوئے ، انہوں نے عمران خان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور اسلام آباد میں حکومت کی تبدیلی کی مزمت کی ۔
نیویارک سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان ، یجہتی ریلیاں نکالنے کے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جن میں عمران خان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا ۔
تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اردو نیوز یو ایس اے