تحریک انصاف کا حکومت مقابلے کےلئے پلان اے اور بی تیار
پلان اے میں شہباز شریف کو وزیراعظم بننے سے روکنا اور پلان بی میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردو نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کی حکومت کا پہلاکا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا پلان اے اور پلان بی تیار کر لیا ہے جس کے مطابق وزیراعظمکے الیکشن میں پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی ،میاں شہباز شریف کے کاغذاتنامزدگی کو چیلنج کریں گے اور انہوں نے ایسا کیا لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے انکے کاغذات کو درست قرار دے دیا گیا ۔
پلان بی کے مطابق شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کی صورت میں تحریکانصاف کے ارکان قومی اسمبلی قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے ۔
ان دونوں پلان کی تفصیلات سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے باتچیت کے دوران بتائیں ۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے شیخرشید اور فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ ہمارے تمام اراکین قومیاسمبلی سے استعفیٰ دے رہے ہیں، شاہ محمود کو امیدوار نامزد کرنے کا مقصد شہبازشریف کو چیلنج کرنا ہے۔
یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلئ اقتدار کی ایک بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نےپورے ملک میں احتجاج کی اپیل کی ہے، کارکنان اورعوام ہر ضلع میں عشا کی نماز کےبعد باہر نکلیں، کور کمیٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پہلےمرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، پوری قوم عمران خان سے رہنمائی کیتوقع رکھتی ہے، اگر انکا فیصلہ ہے شہبازشریف کو وزیراعظم بنانا تو ہمارا فیصلہ ہےمستعفی ہونا۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کور کمیٹی نےعمران خان کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے پرخراج تحسین پیش کیا ہے، نئے انتخابات کے علاوہ موجود بحران کا کوئی حل نہیں،جب تک ہم انہیں ایوان سے اٹھا کر باہر نہیں پھینکیں گے پاکستان میں ناپاک حکومتقائم رہے گی، کل جس طرح 12 بجے عدلیہ کھلی اس سے ہماری عدلیہ کی رینکنگ مزیدنیچے بھی چلی جائے تو فرق نہیں پڑے گا، پوری قوم توقع کرتی ہےعمران خان اس غیرملکی سازش کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔