سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت اور نواز شریف کی فتح ہے، احمد جان
عمران خان اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے،جمہوریت پسند عوام یہ فتح مبارک ہو، صدر مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ
پاکستان مسلم لیگ (ن)نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اوروزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے فیصلے کے خلافدیے جانے والے فیصلے کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہجموریت عوام اور قائد میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف اور متحدہ اپوزیشن کی فتح ہے ۔
احمد جان نے کہا کہ اس فیصلے سے عوام کی جیت ہوئی ہے اور ملک میں جمہوری نظامکی بحالی کی طرف ایک پیش رفت ہوئی ہے ۔
مسلم لیگ (ن)کے صدر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے ذریعے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے ۔اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی سپریم کورٹ کے اسفیصلے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب انشاءاللہ ایک حقیقی جمہوری دور کا آغاز ہو گا ۔
احمد جان نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ اس فیصلے کے بعد اب سیاست کو خیربادکہہ دے وہ سیاست کے لائق ہی نہیں ہے، بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنے والا عمرانخان اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے ۔ جمہوریت پسند عوام کو یہ فتح مبارک ہو۔