پاکستان
اینڈریوکومو کی نیویارک کی گورنر دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش
خیال ہے کہ وہ نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں آزاد حیثیت سے امیدوار برائے گورنر کے طور پر سامنے آئیں گے
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹیٹ کے سابق گورنر اینڈریوکومو ایک بار پھر گورنر نیویارک کی دوڑ میں شامل ہورہے ہیں ۔ سابق گورنر کی جانب سے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اینڈریو کومو ، اپنے سٹاف کی بعض ارکان کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات کے بعد عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے ۔
جون میں ڈیموکریٹک پارٹی کے گورنر کے الیکشن کے حوالے سے پرائمری الیکشن ہو رہے ہیں ۔ اینڈریو کومو پرائمری میں امیدوار نہیں ہیں ۔ خیال ہے کہ وہ نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں آزاد حیثیت سے امیدوار برائے گورنر کے طور پر سامنے آئیں گے ۔
تازہ ترین و اہم خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے