عمران خان نے اپنے فاشزم کا چہرہ خود بے نقاب کردیاہے، سرور چوہدری
عمران خان نے اپنے اقتدار کو جاتے دیکھ کر ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیردی ہیں ، سرور چوہدری
نیویارک(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما سرور چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان ایک فاشسٹ رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔ انھوں نے اپنے اقتدار کوجاتے دیکھ کر ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر دیں اور اداروں کی ساکھ پرایسے کاری حملے کیے ہیں کہ جس کے ازالہ کرنے میں قوم اور ملک کو ایک عرصہ درکارہوگا۔
اپنے بیان میں سرور چودھری نے کہا کہ عمران خان کے آج کے اقدامات سے اورسیز میںبسنے والے جمہوریت پسند پاکستانی نہایت مایوس ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمسپریم کورٹ آف پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ ملک میں آئین اور قانونکی بالادستی اور پارلیمان کی خودمختاری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنا ایککلیدی کردار ادا کرے گی ۔
سپریم کورٹ کو یہ کردار فی الفوراور بلاتاخیر ادا کرنا چاہیے اور عمران خان نے ملکمیں جو ایک آئینی اور قانونی بحران پیدا کیا ہے اس کو بلاتاخیر دور کرنا چاہیے۔
سرور چوہدری نے کہا کہ اس بحران کی ملک اور قوم کی قیمت ادا کرنے کے متحمل نہیںہو سکتے ۔
سرور چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی ممالک کے ساتھ جو دیرینہ اور اچھےتعلقات تھے، عمران خان نے ان تعلقات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوششکی ہے ۔