پاکستان

سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا، خصوصی بنچ تشکیل

سپریم کورٹ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ ، عمران خان کی ایڈوائس اور صدر علوی کے اقدام کا نوٹس لے گی

اسلامآباد ( احسن ظہیر سے ) سپریم کورٹ آفپاکستان نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد پررولنگ ،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیکو تحلیل کرنے کی ایڈوائس اور صدر عارف علوی کیجانب سے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلیکو تحلیل کئے جانے سمیت تمام معاملات کا ازخودنوٹس لے لیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ایکسپیشل بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو کہ ان تماممعاملات کا قانون اور آئین کے مطابق جائزہ لے گا ۔

اپوزیشن کی جانب سے چئف جسٹس سے کہا گیا ہےکہ وہ ان تمام معاملات کا نوٹس لے اور عدالتوں میںفیصلہ کرے کہ قومی اسمبلی میں جو کارروائیہوئی وہ آئین اور قانون کے منافی تھی ۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے مسلسل یہموقف تیار کیا جا رہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر وزیراعظماور صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آئین اور قانون کےمطابق اقدام کیے اور ان میں سے کوئی بھی اقدامآئین اور قانون کے منافی نہیں تھا ۔

پاکستان میں جو سیاسی بھونچال لے آیا، اس کےدوسرے مرحلے میں اب ایک قانونی اور آئینی جنگ کانیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے ۔اب یہ سپریم کورٹ میںطے ہوگا کہ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کیتحریک وزیراعظم کی ایڈوائس اور صدر عارف علویکے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے احکامات کس حدتک آئینی اور قانون کے مطابق تھے یا نہیں تھے ؟

پاکستان کے عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر مرکوزہو گئی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button