فون آیا کہ پرویز الہٰی الیکشن ہاررہا ہے، اسمبلی اجلاس ملتوی کردو ،گورنر سرور چوہدری
میں نے دس بار استعفی پیش کیا ، مجھے ایک فون کال کرتے ، استعفی پیش کردیتا،برطرف کرنے کی کیا ضرورت تھی، سابق گورنر سرور چوہدری کی پریس کانفرنس
لاہور (احسن ظہیر سے ؟ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن قبل فون آیا کہ چوہدری پرویز الہی الیکشن ہار رہے ہیں اس لئے کے آپ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دی ۔
سرور چوہدری نے کہا کہ میں نے فون کرنے والوں سے کہا کہ میں صبح دس بجے آئینی ماہرین اور وکلاء سے مشورہ کروں گا اور جو قانون اور آئین کے مطابق ہو گا میں اس کے مطابق اپنا کردار ادا کروں گا
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں جو حالات ہیں اور نہایت ہی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ اور یورپی یونین کا ایک اہم دوست ملک ہے یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے اہم تجارتی روابط ہیں ،ہمیں اپنے سیاست کو عالمی معاملات میں نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کوئی ایسا اقدام کرنا چاہیے کہ جس سے پاکستان کو بڑا معاشی نقصان ہو
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اگر گالی گلوچ کی سیاست کی گئی تو میں واضح کر دوں کہ میں اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے بارے میں اچھے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے دل میں بہت عزت ہے لیکن میں ایک بات واضح کر دوں کہ میں گزشتہ تین سالوں کے دوران بہت بے بس رہا۔ میں کارکنوں کی مدد کرنا چاہتا تھا لیکن میں نہیں کر سکا۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر سرور چوہدری نے کہا کہ میں نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں کی درخواست کی لیکن میرا میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ جو شخص خود مستعفی ہونا چاہتا ہوں اس کو سبکدوش کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ مجھے ایک فون کال کیا ہوتا کہ سرور چوہدری تم اپنا عہدہ چھوڑ دوں تو میں بالآخر اپنے عہدے سے الگ ہو جاتا ہے
چودھری نے کہا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی پارٹی کے ارکان ارکان اسمبلی اور دیگر دوست احباب کے ساتھ مل کر کریں گے