گیم پلٹے گی، فواد چوہدری ابھی بھی پراعتماد
ہمارے ارکان اور اتحادیوں کو بھی جب اصل صورتحال کا علم ہوگا تو انہیں بھی اصل صورتحال کا ادراک ہو جائے گا
اسلام آباد (احسن ظہیر سے ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پر اعتماد ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان موجودہ سیاسی بحران سے نکل جائیں گے ۔ ڈاکٹرشہباز گل اور فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ گیم ختم ہو چکی ہے لیکن جب گیم پلٹے گی تو سب حیران ہو جائیں گے ۔منحرف ارکان اور اتحادیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان اور اتحادیوں کو بھی جب اصل صورتحال کا علم ہوگا تو انہیں بھی اصل صورتحال کا ادراک ہو جائے گا
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان جنہیں تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے ، کی حکومت کے ایک اہم اتحادی ایم کیو ایم کی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ملنے اور تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے بعد متحدہ اپوزیشن کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان ، پارلیمان میں عددی اکثریت کھو چکے ہیں ۔ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ے جبکہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آخری بال تک کھیلیں گے ۔
پاکستان میں عوام کی نظریں ملک میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر مرکوز ہیں ۔