امریکہ میں دنیا کی سب سے بڑے میجر لیگ ٹیپ بال لیگ کا اعلان
امریکہ میں جون میں شروع ہونیوالا یہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ اس لحاظ سے سب سے بڑا ٹیپ بال ٹورنامنٹ ہوگا کہ اس میں امریکہ کی پندرہ سے زائد ریاستوں سے کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی
ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں پچاس ہزار ڈالرز کا کیش پرائز ٹیپ بال کی تاریخ میں آج تک نہیں دیا گیا ،”میجر لیگ ٹیپ بال“ کا اعلان جے میر نےنارتھ امریکہ کی کرکٹ ٹیموںکے منتظمیں کے ساتھ ملکر کیا
لیگ میں حصہ لینے کے لئے ٹیموں کی رجسٹریشن مارچ میں شروع ہو جائے گی جو کہ جون سے پہلے مکمل کر لی جائیں گی، پہلے مرحلے میں جون سے امریکہ کی پندرہ ریاستوں میں لیگ کے ریجنل میچ ہوں گے
نومبر میں ہیوسٹن میں نیشنل چیمپئین شپ ہو گی جس میں فاتح ٹیم کو پچاس ہزار ڈالرز کا کیش پرائز دیا جائیگا جبکہ رنر اپ ، مین آف دی ٹورنامنٹ سمیت دیگر کیٹیگریز میں بھی پرائزز دئیے جائیں گے
تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی تھیں ، امریکہ بورڈ آف کرکٹ کے جیت باسکر کی خصوصی شرکت ، اس کرکٹ لیگ کا اعلان 23مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر کیا گیا
پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شوکت رشید، سٹیٹ ڈائریکٹر اوہائیو ، عامر صدیق سٹیٹ ڈائریکٹر ناردرن ٹیکساس ، نوید عیسی سٹیٹ ڈائریکٹر سادرن ٹیکساس ، محمد علی سٹیٹ ڈائریکٹرنیوجرسی ، مسعود یونس سٹیٹ ڈائریکٹرمنی سوٹا ، جے میر نیویارک ، شاہد احمد سٹیٹ ڈائریکٹرمشی گن ، زاہد عالم سٹیٹ ڈائریکٹرڈی ایم وی ورجینیا میری لینڈ ڈی سی ، فواد ضیاءسٹیٹ ڈائریکٹرناردرن کیلی فورنیا ، ناصر محمودسٹیٹ ڈائریکٹر اونٹاریو(کینیڈا) ، نعیم الحق سٹیٹ ڈائریکٹر فلوریڈا اورمحمد خان شکاگو سٹیٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی
نیوجرسی (اردونیوز ) امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں گذشتہ سال امریکنپریمئیر لیگ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پاکستانی امریکن جے میر نے امریکہ میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ”میجر لیگ ٹیپ بال“ کا اعلان کردیا ہے ۔امریکہ میں جون میں شروع ہونیوالا یہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ اس لحاظ سے سب سے بڑا ٹیپ بال ٹورنامنٹ ہوگا کہ اس میں امریکہ کی پندرہ سے زائد ریاستوں سے کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی اور لیگ جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار ڈالرز کا کیش پرائز دیا جائیگا۔واضح رہے کہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں پچاس ہزار ڈالرز کا کیش پرائز ٹیپ بال کی تاریخ میں آج تک نہیں دیا گیا ۔
”میجر لیگ ٹیپ بال“ کا اعلان نیوجرسی میں لیگ کے شریک بانی جے میر نے امریکہ کی پندرہ ریاستوں سے آئے کرکٹ ٹیموںکے منتظمیں کے ساتھ ملکر کیا ۔
اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شوکت رشید، سٹیٹ ڈائریکٹر اوہائیو ، عامر صدیق سٹیٹ ڈائریکٹر ناردرن ٹیکساس ، نوید عیسی سٹیٹ ڈائریکٹر سادرن ٹیکساس ، محمد علی سٹیٹ ڈائریکٹرنیوجرسی ، مسعود یونس سٹیٹ ڈائریکٹرمنی سوٹا ، جے میر نیویارک ، شاہد احمد سٹیٹ ڈائریکٹرمشی گن ، زاہد عالم سٹیٹ ڈائریکٹرڈی ایم وی ورجینیا میری لینڈ ڈی سی ، فواد ضیاءسٹیٹ ڈائریکٹرناردرن کیلی فورنیا ، ناصر محمودسٹیٹ ڈائریکٹر اونٹاریو(کینیڈا) ، نعیم الحق سٹیٹ ڈائریکٹر فلوریڈا اورمحمد خان شکاگو سٹیٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی ۔
تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی تھیں جبکہ امریکن بورڈ آف کرکٹ کے پریذیڈنٹ اجیت باسکر نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔قابل امرذکر یہ بھی ہے کہ امریکہ میں ہونیوالی اس کرکٹ لیگ کا اعلان 23مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر کیا گیا۔
تقریب میں ”میجر لیگ ٹیپ بال“ کا پرومو دکھایا گیا اور لیگ کے حوالے سے بنائی گئی شرٹس اور سکارف بھی متعارف کروائے گئے ۔”میجر لیگ ٹیپ بال“ کے ” کو فاو¿نڈر “ جے میر نے لیگ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ لیگ میں حصہ لینے کے لئے ٹیموں کی رجسٹریشن مارچ میں شروع ہو جائے گی جو کہ جون سے پہلے مکمل کر لی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں جون سے امریکہ کی پندرہ ریاستوں میں لیگ کے ریجنل میچ ہوں گے جبکہ نومبر میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نیشنل چیمپئین شپ ہو گی جس میں فاتح ٹیم کو پچاس ہزار ڈالرز کا کیش پرائز دیا جائیگا جبکہ رنر اپ ، مین آف دی ٹورنامنٹ سمیت دیگر کیٹیگریز میں بھی پرائزز دئیے جائیں گے ۔
قونصل جنرل عائشہ علی نے ”میجر لیگ ٹیپ بال“ کے تمام ”کو فاو¿نڈرز “ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ دنیا کو مقبول ترین کھیل ہے لیکن اس کھیل کے بارے میں امریکی عوام میں مزید آگاہی اور ”ایکسائٹمنٹ“ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں ”میجر لیگ ٹیپ بال“ کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ امریکن پریمئیر لیگ کی کامیابی کے بعد ”میجر لیگ ٹیپ بال“ امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم پیش قدمی ہے ۔ ان کوششوں کو سب کو سپورٹ کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ، صحت مند سرگرمیوں کا باعث بنتے ہیں اور کمیونٹی میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ بھی بہت ضروری ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور کینیڈا سے آئے کرکٹ ٹیموں کے منتظمین اور ”میجر لیگ ٹیپ بال“ کے سٹیٹ ڈائریکٹرز ڈاکٹر شوکت رشید، ،عامر صدیق ، نوید عیسی ، محمد علی ، مسعود یونس،، شاہد احمد ،زاہد عالم ، فواد ضیائ،ناصر محمود،نعیم الحق ا اورمحمد خان نے کہا کہ نارتھ امریکہ میں ہر روز بلکہ ہر لمحے کرکٹ کو فروغ حاصل ہو رہا ہے ۔اس سلسلے میں ”میجر لیگ ٹیپ بال“ بھی کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیپ بال لیگ کے بارے میں شائقین کرکٹ میں بہت جوش و خروش پیدا ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم شائقین کرکٹ کی امیدیں پر پورا اتریں گے ۔
تقریب میں جے میر اور محمد علی سمیت دیگر منتظمین نے اعلان کیا کہ ”میجر لیگ ٹیپ بال“ کے تمام میچ ، آن لائن براہ راست دکھائے جائیں گے ۔ لیگ کے تمام سٹیٹ ڈائریکٹرز نے نارتھ امریکہ میںبسنے والے شائقین کرکٹ کو لیگ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔