نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور سینٹ میں” 23مارچ یوم پاکستان“ قرار
امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ (APAG) نے تاریخ رقم کر دی ، یوم پاکستان کی قرارداد منظور، سٹیٹ کیپیٹل پر سبز حلالی پرچم لہرایا گیا
امریکی ریاست نیویارک میں 23مارچ کو اس وقت ایک نئی تاریخ رقم ہوئی کہ جب نیویارک کے دارالحکومت البنی میں سٹیٹ اسمبلی اور سینٹ کے دونوں ایوانوں میں الگ الگ قرار داد مشترکہ طور پر منظور
قرارداد میں 23مارچ کو نیویارک سٹیٹ میں یوم قرارداد پاکستان قرار دیا گیا ریاستی ایوانوں میں قرارداد کی منظوری کے ساتھ ساتھ سٹیٹ کیپیٹل پر تاریخ میں پہلی بار پاکستان کس سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا
نیویارک کے ریاستی ایوانوں میں قرارداد پاکستان کے دن کے حوالے سے قرار داد کی منظوری میں ”امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ “ اور اس کے قائدین علی رشید ، امین غنی اور نوید انور نے کلیدی کردار ادا کیا
نیویارک (اردونیو ) امریکی ریاست نیویارک میں 23مارچ کو اس وقت ایک نئی تاریخ رقم ہوئی کہ جب نیویارک سٹیٹ کے دارالحکومت البنی میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور سینٹ کے دونوں ایوانوں میں الگ الگ قرار داد مشترکہ طور پر منظور ہوئی جس میں 23مارچ کو نیویارک سٹیٹ میں یوم قرارداد پاکستان قرار دیا گیا ریاستی ایوانوں میں قرارداد کی منظوری کے ساتھ ساتھ سٹیٹ کیپیٹل پر تاریخ میں پہلی بار پاکستان کس سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا ۔
نیویارک کے ریاستی ایوانوں میں قرارداد پاکستان کے دن کے حوالے سے قرار داد کی منظوری میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ “(اے پیگ ) اور اس کے قائدین علی رشید ، امین غنی اور نوید انور سمیت ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ۔سٹیٹ اسمبلی اور سینٹ میں قراردادوں کی منظوری کی پروقار تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کے حوالے کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
پاکستان ڈے قرار داد امریکن اس حوالے23 مارچ کی صبح اسمبلی کی عمارت میں نیویارک اسمبلی کے ممبر نارد سیج نے پاکستانی کمیونٹی کو اسقبالیہ دیا۔ جہاں سینیٹر کیون پارکر نے ساتھی سینیٹرز کی موجودگی میں APAG کی ٹیم کو پاکستان ڈے کی سائیٹیشن پیش کی۔
بعد میں نیویارک اسمبلی کے اجلاس میں اس حوالے باقاعدہ قرارداد پیش کی گئی جس کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا اس موقع پر قراددر کو پیش کرنے والے ممبر نادر سیج اور کو اسپانسر جینیفر راجکمار اور دیگر ممبران نے پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات ہو سراہا۔
اس موقع پر اسمبلی بلڈنگ کے احاطے میں قائم پارک میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب منقعد ہوئی۔
اس قراردا کو منظور کرانے میں پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل تنظیم امریکن پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور کردار ادا کیا اس حوالے اسمبلی کے فلور سے(اے پیگ )کے چرمئین علی راشد اور بورڈ مبران کی خدمات کو بھی دوہرایا۔ علی رشید نے پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور سینٹ کا شکرئیہ ادا کیا۔
قونصل جنرل عائشہ علی کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے کہ نیویارک کے ریاستی ایوانوں میں ہر سال 23مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ہم دونوں ایوانوں کے ارکان کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات روز اول سے ہیں اور دیرینہ ہیں ۔ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دے کر باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائیگا۔