پاکستان

کیا سندھ ہاؤس اسلام آباد سیاسی اصطبل بن گیا ہے !!

پاکستانی سیاست میں سندھ کارڈ کا ہمیشہ ذکر رہا لیکن اس بات تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں سندھ ہاؤس اسلام آباد تمام تر سیاست کو مرکز بن گیا ہے

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستانی سیاست میں سندھ کارڈ کا ہمیشہ ذکر رہا لیکن اس بات تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں سندھ ہاؤس اسلام آباد تمام تر سیاست کو مرکز بن گیا ہے ۔تحریک انصاف (جہانگیر ترین گروپ ) کے اہم رہنما و رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 24ارکان اسمبلی موجود ہیں ۔

جیو نیوز کے حامد میر کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی ، پارلیمنٹ لاجز پر کسی بھی قسم کی کاروائی کے پیش نظر سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ٹہرے ہوئے ہیں ۔
تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button