اوورسیز پاکستانیز
اسلام آباد میں تحریک انصاف کا اوورسیز کنونشن
امریکہ سمیت دنیا بھر سے تحریک انصاف کے عہدیداران و ارکان کنونشن میں شریک، عمران خان بھی خطاب کریں گے
اسلام آباد (اردو نیوز) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا اوورسیز کنونشن شروع ہو گیاہے۔ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ ، مڈل ایسٹ سمیت اوورسیز سے بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان اوورسیز کنونشن میں شریک ہیں۔
کنونشن سے پارٹی قائدین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز میںبسنے والے پارٹی کارکنان ، پارٹی ، عمران خان اور ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ۔ کنونشن ایسے وقت پر ہو رہا ہے کہ جب اسلام آباد میں سیاسی صورتحال سخت تناؤ کا شکار ہے۔
اوورسیز اوورسیز کنونشن سے وزیراعظم عمران خان بھی اہم خطاب کریں گے۔