پاکستان

اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون آپ کو ہاتھ میں لے گا، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما صلاح الدین ایوبی کو گرفتار نہیں کیا، پرائیوٹ ملیشیا کے 19 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نےجے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرکے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے آپ کو پوری سہولت دینا چاہتے ہیں، آپ حکم کریں، لیکن اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو کوئی لحاظ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اراکین اسمبلی کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کے لیے میں حاضر ہوں، صلاح الدین کمپنی کی مشہوری کے لیے تھانے میں بیٹھے ہیں۔

Related Articles

Back to top button