نیویارک میں کانگریس وومین ایوٹ کلارک اور PALSکے اشتراک سے فری ویکسین اور کووڈ ٹیسٹنگ
فری ویکیسن اور کووڈ ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ نیویارک پولیس کی جانب سے پولیس ڈپارٹمنٹ میں ریکروٹمنٹ کے لئے کمیونٹی ارکان کو معلومات اور مدد بھی فراہم کی گئی
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں کانگریس وومین ایوٹ کلارک اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میںپاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کے زیر اہتمام مکی مسجد بروکلین کے سامنے کمیونٹی کے لئے کوووڈ ویکسین اور کووڈ ٹیسٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔PALSکے پریذیڈنٹ ڈیٹیکو روحیل خالد اور سارجنٹ اسدانور کے زیر اہتمام کمیونٹی کو فراہم کی جانیوالی اس اہم سہولت کے اہتمام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک و نمائندہ تنظیموں نے بھی خصوصی کردار ادا کیا ۔فری ویکیسن اور کووڈ ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ نیویارک پولیس کی جانب سے پولیس ڈپارٹمنٹ میں ریکروٹمنٹ کے لئے کمیونٹی ارکان کو معلومات اور مدد بھی فراہم کی گئی ۔
اس موقع پر کانگریس وومین ، بروکلین بورو پریذیڈنٹ ، نیویار ک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں سمیت اہم کمیونٹی قائدین بھی موجود تھے ۔PALS کے پریذیڈنٹ روحیل خالد کا کہنا تھا کہ کیمپ کا مقصد کمیونٹی کو کورونا وبا سے بچنے کے لئےویکسین اور ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ جواں سال ارکان کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شرکت کے مواقع کے بارے رہنمائی فراہم کرنا بھی ہے ۔
کانگریس وومین ، بورو پریذیڈنٹ ، نیویار ک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کی جانب سے PALSاور پاکستانی کمیونٹی کی اہم تنظیموں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا سے بچاو¿ کے لئے مسلسل احتیاط ضروری ہے
پاکستانی کمیونٹی قائدین کی جانب سے بھی کمیونٹی پر زور دیا گیا کہ وہ فری ویکسین اور کووڈ ٹیسٹنگ جیسی سہولیات سے مستفید ہوں اور خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنائیں ۔