پاکستانی امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام نائن الیون کی منفرد و تاریخی تقریب ، ہیروز کی خدمات کو خراج تحسین ،لیزر لائٹ توجہ کا مرکز
تقریب میں یو ایس آرمی ، نیشنل گارڈز، پولیس ڈیپارٹمنٹ ، فائر ڈیپارٹمنٹ اور ہسپتالوں اور میڈیکل کے شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی امریکنز جنہوں نے غیر معمولی خدمات انجام دیں ، کو ہیروز قراردیا گیا اور انہیں خصوصی ایوارڈز پیش کئے گئے
برسی کے اہتمام میں پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی ، بروکین ایمرج، پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی ، مسلم آفیسرز سوسائٹی نے اہم کردارادا کیا
نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویار ک کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر سانحہ نائن الیون کی 19ویں برسی منفرد انداز میں منائی گئی ۔برسی کے اہتمام میں کمیونٹی کی چار اہم تنظیموں پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی ، بروکلین ایمرج، پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی ، مسلم آفیسرز سوسائٹی اور ان کے منتظمین کاشف حسین ، ذکریا خان ، ڈیٹیکٹو روحیل خالد ، کیپٹن عدیل رانا اور احسن چغتائی نے اہم کردارادا کیا ۔برسی کے موقع پر کونی آئی لینڈ ایونیو پر تاریخ میں پہلی بارلیزر لائٹ لگائی گئیں جن سے نکلنے والے روشنی کی ” بیم“ نے فضاءمیں پانچ ہزار فٹ تک Twin Tower کی شبیہ بنائی جو کہ میلوں دور سے دیکھی جا سکتی تھی
تقریب میں یو ایس آرمی ، نیشنل گارڈز، پولیس ڈیپارٹمنٹ ، فائر ڈیپارٹمنٹ اور ہسپتالوں اور میڈیکل کے شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی امریکنز جنہوں نے غیر معمولی خدمات انجام دیں ، کو ہیروز قراردیا گیا اور انہیں خصوصی ایوارڈز پیش کئے گئے
اسی تقریب میں 911کے ہیروز کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز، سٹیٹ سینیٹر جان لو، نیویارک سپریم کورٹ کی ججز علینا بیرن ، کینیڈی ، ارکان سٹی کونسل ، پاکستانی وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ، ڈپٹی پولیس چیف بروکلین چارلس شول ، پولیس چیپلن امام طاہر کوکائی سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔ اس موقع پر سانحہ 911کی یاد اور سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور اس سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کیا گیا
From 9/11 to COVID-19 — Pakistani community honors its heroes