پاکستان

دنیا کے 97ممالک میں روزانہ 600سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کھل رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو میسر آنے والی سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس

مختلف براعظموں کے 97 ممالک میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ ان ممالک میں اب تک 82728 اکاونٹس کھولے جا چکے ہیں جن کے تحت تقریبا 436 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 600 سے 700 اکاونٹس کھل رہے ہیں جن میں روزانہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 6 سے 7 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو رہی ہیں

Webinar – Roshan Digital Account February 04, 2021

 

اسلام آباد (اردونیوز )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو میسر آنے والی سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس
اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، معاونین خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر وقار مسعود خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیئر افسران شریک تھے۔
اجلاس کو وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے تحت قائم روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران حوصلہ افزاءدلچسپی اور مستقبل میں جدت کے ساتھ مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ اب تک مختلف براعظموں کے 97 ممالک میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ ان ممالک میں اب تک 82728 اکاونٹس کھولے جا چکے ہیں جن کے تحت تقریبا 436 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 600 سے 700 اکاونٹس کھل رہے ہیں جن میں روزانہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 6 سے 7 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔
اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سب سے زیادہ سعودی عرب، متحدہ ارب امارات ، برطانیہ اور امریکہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں اور اس اکاونٹ کے تحت فنڈز کی ترسیل میں گزشتہ ماہ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
شرکائ کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی کامیابی میں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور ایف بی آر کے تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ ان وزارتوں اور سینیٹر فیصل جاوید کے بھرپور تعاون کی بدولت گزشتہ پانچ ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی کامیابی کا سفر ممکن ہوا۔
شرکائ کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ادائیگیوں پر آگاہی، ترسیلات زر میں اضافے کو مزید سہل بنانے اور سمندر پار پاکستانیوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مجوزہ روڈمیپ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی اور گزشتہ پانچ ماہ میں بھر پور کامیابی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت سہولیات کی فراہمی میں جدت لانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اکاونٹ کے تحت مزید سہولیات کی فراہمی، خصوصا ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو آسان اور سہل بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تجاویز کو جلد حتمی شکل دے کر عملدرآمد ممکن بنایا جائے۔

82,728 Roshan Digital Accounts opened abroad in five months; $436 million remitted, PM told

Related Articles

Back to top button