بین الاقوامی

نیویارک پولیس کو بروکلین میں دھوکے سے 40ہزار ڈالرز ہتھیانے والے فراڈئیے کی تلاش

فراڈئیے نے بروکلین ( نیویارک) میں ایک 66 سالہ خاتون کو دھوکہ دے کر40ہزار ڈالرز نقد رقم ادا کرنے پر مجبور کیا گیا

فراڈئیے نے بروکلین ( نیویارک) میں ایک 66 سالہ خاتون کو دھوکہ دے کر40ہزار ڈالرز نقد رقم ادا کرنے پر مجبور کیا گیا ، رقم وصول کی اور پھر اپنی گاڑی سلور ہنڈائی ٹکسن میں سوار ہو کر فرار ہو گیا

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک ایسے فرد کی شناخت میں مدد کریں جو 70ویں پریسنکٹ(پولیس سٹیشن) میں پیش آنے والے ایک گرینڈ تھیفٹ کے واقعے میں مطلوب ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ پیر، 24 فروری 2025 کو تقریباً دوپہر 2:50 بجے ایونیو ایل اور اوشین ایونیو کے قریب 66 سالہ خاتون کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے اکاو¿نٹ میں دھوکہ دہی کی سرگرمی پائی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کو دھوکہ دے کر40,000 ڈالرز نقد رقم ادا کرنے پر مجبور کیا گیا تاکہ مبینہ فراڈ کو حل کیا جا سکے۔ نامعلوم شخص متاثرہ خاتون سے ملا، رقم وصول کی اور پھر 2025 ماڈل کی سلور ہنڈائی ٹکسن میں سوار ہو کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے اس واقعے میں ملوث شخص کی تصاویر جاری کی ہیں، جو ڈی سی پی آئی (DCPI) پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ اطلاع دینے کے ذرائع،اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو براہ کرم NYPD کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائن پر کال کریں:
1-800-577-TIPS (8477)
عوام اپنی معلومات کرائم اسٹاپرز ویب سائٹ
https://crimestoppers.nypdonline.org/ or on X @NYPDTips.

It was reported to police that on Monday, February 24, 2025, at approximately 1450 hours, in the vicinity of Avenue L and Ocean Avenue, a 66-year-old female received an email claiming her account was involved in a fraudulent activity. The victim was deceived into paying $40,000 in cash to resolve the alleged fraudulent activity to an unidentified individual. The individual met with the victim, obtained the payment and fled to parts unknown in a 2025 Silver Hyundai Tucson.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button