’لٹل پاکستان‘ بروکلین پر یوم آزادی امریکہ کی عظیم الشان تقریب
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بروکلین ، نیویارک میں حسب روایت اس سال بھی امریکہ کا یوم آزادی پروقار طریقے سے منایا گیا
نیویارک (اردونیوز )نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین ”لٹل پاکستان“ پر حسب روایت اس سال بھی امریکہ کا یوم آزادی پروقار طریقے سے منایا گیا ۔ تقریب کے انعقاد میں ہیپی فیملی سوشل ایڈلٹ ڈے کئیر کی ذکیہ خان ، علینا (بادشاہ ریسٹورنٹ)اور عبدالرحیم اورراجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل ، نائلہ جعفر، یاسر خان (مارک ہوم کئیر )سمیت ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ۔مارک ہوم کئیر کے یاسر خان کی جانب سے بچوں کے لئے فیس پینٹنگ اور کاٹن کینڈی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بروکلین ساو¿تھ کے اسسٹنٹ چیف مائیک کیمپر، ڈپٹی چیف میکس ٹالیٹینو، ڈپٹی چیف نارمن گرینڈ سٹاف ، ڈپٹی انسپکٹر گیبی سلیبا، ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا، کیپٹن مصباح نور، لیفٹنٹ آئرا جبلانسکی، کیپٹن ویٹالی زیلکوف، کیپٹن اینڈریو ٹالسن ،پولیس آفیسر روشل پال ، ڈیٹیکٹو سکاٹ نوزی ،پولیس آفیسر مائیکل جوزف، پولیس آفیسر نٹاشا کوزلے ، پولیس آفیسر سائمن وو، پولیس آفیسر فرینک گالاٹی ، ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نینسی لولو سمیت اعلیٰ حکام سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔فورتھ آف جولائی کی اس تقریب میں نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کے سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی کی تقرری کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی ۔
تقریب میں کمیونٹی کی ممتاز دینی شخصیات صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ نظامی، آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی اور امام احمد علی اور کمیونٹی قائدین رانا سعید ، راجہ نزاکت علی ،سرورچوہدری ،عبدالعزیز بٹ، افتخار احمد تارڑ ، راجہ بشارت ، حاجی راجہ شفقت علی ، روبینہ عزیز ،یاسر خان ، نورین خٹک ،راجہ امتیاز ، مرزافیصل ،جبران اکرم ، ظفر اقبال ( ال ریان فیونرل ہوم ) ، ذکریا خان ، ذوالفقار ، چوہدری اکرم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ سید میر حسین شاہ نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی جس کے بعد بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا گیا ۔بعد ازاںامریکی ترانہ گایا گیا ۔ نظامت کے فرائض علینا نے ادا کئے ۔ انہوں نے راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل اور ہیپی فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کئیر کی جانب سے کی جانب سے تمام شرکاءبالخصوص پولیس حکام کو خوش آمدید کہا اور سب کو امریکہ کے یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔
تقریب سے پاکستانی کمیونٹی کے بچوں اور جواں سال ارکان نے فورتھ آف جولائی، امریکہ اور امریکہ میں امیگرنٹ کمیونٹیز کے حوالے سے تقاریر کیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکی عوام کو یوم آزادی کی مبارکبا ددیتے ہیں ۔ یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منانا چاہئیے کہ برابری ، مساوات اور انصاف کے اصولوں کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اپنی اعلیٰ اقدار کی وجہ سے ایک عظیم اور بڑا ملک ہے جس کی پاسداری ہر حال میں لازم ہے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران نیویارک پولیس کے اعلیٰ حکام نے راجہ کمیونٹی سنٹر اور ہیپی فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کئیر کے راجہ آزاد گل ، ذکیہ خان ، علینا ، رانا سعید ، عبدالعزیز بٹ سمیت تمام منتظمین کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور کمیونٹی باہمی روابط کے قیام اور ان کے فروغ سے مسائل کے حل کو یقینی بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض ، شہریوں اور کمیونٹیز کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور امن و امان قائم رکھنا ہے ۔ اس سلسلے میں کمیونٹی کا تعاون ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
تقریب میں پولیس حکام اور کمیونٹی قائدین سمیت دیگر کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
تقریب میں کمیونٹی کی اہم شخصیات راجہ نزاکت، یاسرخان، عزیز بٹ ، رانا سعید ، جاوید خان ، بشارت ، بابر بٹ ،راجہ شفقت ،شیر خان ، امام احمد علی ، ظفر اقبال، امتیاز احمد ،ذکریا خان ، راجہ اسد پرویز، بلال نوید، جبران اکرم ،مرزا شیر بیگ، نثار خان کے علاوہ کمیونٹی کی خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کی ۔
تقریب میں شرکاءنے مل کر فورتھ آف جولائی کے کیک بھی کاٹے ۔ اس سلسلے میں راجہ کمیونٹی سنٹراور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کمیونٹی افئیرز بچوں میں کھلونے تقسیم کئے گئے جبکہ مارک ہوم کئیر کے یاسر خان کی جانب سے لایا گیا فورتھ آف جولائی کے حوالے سے بنایا جانیوالا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا ۔کیک کاٹنے کے بعد شرکاءنے ایک دوسرے کو فورتھ آف جولائی کی مبارکباد دی ۔
شرکاءکی تواضع انواع اقسام کے کھانوں اور مشروبات سے کی گئی ۔دیسی کھانے کا انتظام بادشاہ ریسٹورنٹ کی علینا کی جانب سے کیا گیا ۔ آخر میں راجہ آزاد گل ، ذکیہ خان اور علینا سمیت دیگرمنتظمین کی جانب سے سب کا شکرئیہ ادا کیا گیا۔