پاکستان

اسلام آباد میں او آئی سی وزراءخارجہ کا بڑا اجلاس، بڑے فیصلے

او آئی سی کے وزراءخارجہ کے اجلاس میں کشمیر، افغانستان اورفلسطین سمیت یوکرائن ، روس جنگ سمیت اہم عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کے بعدمسلم ممالک کے اہم موقف سامنے آئے ہیں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اسلامک ممالک کے اہم وزراءخارجہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور او آئی سی کے کردار کو مزید موثر اور فعال بنانے کا عزم کیا

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان کے دارلحکومت میں اسلامک ممالک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے وزراءخارجہ کے 48ویں کلیدی اجلاس میں کشمیر، افغانستان اور افغانستان سمیت یوکرائن ، روس جنگ سمیت اہم عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کے بعدمسلم ممالک کے اہم موقف سامنے آئے ہیں ۔اسلامک ممالک کی جانب سے روس و یوکرائن جنگ بندی کے لئے او آئی سی اور چین کی مشترکہ کوششوں کی تجویز پیش کی گئی ہے ، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے امداد پر زور دیا گیا ہے جبکہ اقوام عالم پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے بلا تاخیر اور پر امن حل کےلئے اپنے کردار کو یقینی بنائے ۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اسلامک ممالک کے اہم وزراءخارجہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور او آئی سی کے کردار کو مزید موثر اور فعال بنانے کا عزم کیا ۔

Related Articles

Back to top button