پاکستان

نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کی 22امیگرنٹس کو معافی،ڈیپورٹیشن اور سٹیزن شپ کےلئے نااہلی کا خطرہ ٹل گیا !


نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو جو کہ تیسری ٹرم کے لئے گورنر منتخب ہو چکے ہیں، نے تیسری مدت کے لئے عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مختلف کیسوں میں سزا یافتہ 22امیگرنٹس کو معافی دے دی ہے۔یہ امیگرنٹس جن کو مختلف کریمنل کیسوں میں قصور وار ٹہرایا گیا تھا،ڈیپورٹ کئے جانے کے رسک کے حامل تھے یا سزا یافتہ ہونے کے ریکارڈ کی وجہ سے ان کے امریکی شہریت کے لئے نا اہل ہونے کا امکان تھا ۔
گورنر اینڈریو کومو نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے اقدام کی وجہ سے امیگرنٹ خاندان یکجا رہیں گے ۔ گورنر کی جانب سے یہ اقدام تیسری بار عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل کیا گیا ۔
امریکہ میں امیگریشن گذشتہ دو سے زائد دہائیوں سے زیر بحث ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک میں امیگریشن قوانین کے اطلاق میں سختی کی گئی ہے ۔صدر ٹرمپ جو کہ میکسیکیو کی سرحد کے ساتھ دیوار بنانا چاہتے ہیں، کی فنڈنگ کی منظوری کے مسلہ پر ڈیموکریٹس سے اختلافات کی وجہ سے کار حکومت ٹھپ (شٹ ڈاون) ہے ۔

Related Articles

Back to top button