امیگریشن نیوزپاکستان
ٹیکساس میں امیگریشن کے چھاپے،160گرفتاریاں
نیویارک (اردو نیوز ) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے شمالی ٹیکساس میں کئے جانے والے ایک آپریشن کے دوران 160تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ امیگریشن حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ گرفتاریاں ٹریلر بنانے والے ایک بزنس پر چھاپے دوران عمل میں آئیں ۔گرفتار ہونے والے افراد کو امریکہ میں کام کی اجازت نہ ہونے کے باوجود کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔حکام کے مطابق آپریشن کا فیصلہ اس وقت ہوا کہ جب ادارے کو اطلاع ملی کہ مذکورہ کمپنی میں بڑی تعداد میں ایسے ورکرز کام کررہے ہیں کہ جو امریکہ میں کام کرنے کے اہل نہیں ہیں ۔