" "
امیگریشن نیوز

نیویارک کے علاقے بروکلین میں 100اہم مقامات پر پولیس سیکورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ، شہر کے مختلف علاقوں جن میں ولیمزبرگ ، کراو¿ن ہائٹس اور بورو پارک شامل ہیں ، میں 100 نئے سیکیورٹی کیمرے لگائے گا،میئر بل ڈی بلازیو

نیویارک شہر کمیونٹی کے ممبروں کے ساتھ مل کر انسٹالیشن والے باقی 70 کیمروں کےلئے بہترین مقامات کی نشاندہی کرنے کے لئے کام کرے گا تاکہ کل 100 کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے

نیویارک (اردو نیوز )نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلازیو نے اعلان کیا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ، شہر کے مختلف علاقوں جن میں ولیمزبرگ ، کراون ہائٹس اور بورو پارک شامل ہیں ، میں 100 نئے سیکیورٹی کیمرے لگائے گا۔اس سلسلے میں سروے فوری طور پر شروع ہوجائے گا ، اور پہلے 30 کیمرے مارچ تک لگائے جائیں گے۔
میئر کے دفتر نے بتایا کہ نیویارک شہر کمیونٹی کے ممبروں کے ساتھ مل کر انسٹالیشن والے باقی 70 کیمروں کےلئے بہترین مقامات کی نشاندہی کرنے کے لئے کام کرے گا تاکہ کل 100 کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے۔

100 Security Cameras To Be Installed in Brooklyn

Related Articles

Back to top button