" "
اوورسیز پاکستانیز

گہوارہ ادب نیو جرسی کے زیر انتظام شاندار مشاعرہ

ابو ظہبی کے ممتاز پاکستانی شاعر صباحت عاصم واسطی کی کتاب "توسل" کی تقریب رونمائ اور تقسیم اعزازات

کیلی فورنیا سے محترمہ ریحانہ قمر، نیو یارک سے  وکیل انصاری اور سابق پاکستانی وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور، جناب جے سالک کی خصوصی شرکت ،اس کے علاوہ نیو جرسی ، نیو یارک اور پنسلوینیا کے ممتاز شعرا نے اپنے کلام سنائے
شعرا ارشد حسین ، ایوب زرگر ، گھنشیام گپتا ، فرح کامران ، جمیل عثمان ، تقی کمال ، نغمہ صبوحی ، آفتاب قمر ، وکیل انصاری ، پرویز فاروقی نے اپنے کلام سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا

نیو جرسی (اردو نیوز) گہوارہ ادب نیو جرسی کے تحت یہاں اسلامک سوسائٹی آف سنٹرل جرسی کے نور الایمان اسکول کے کمیونٹی ہال میں ایک شاندار مشاعرے اور تقسیم اعزازات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا – اس موقعے پر ابو ظہبی سے آئے ہوئے اچھوتے لہجے کے شاعر جناب صباحت عاصم واسطی کی کتاب “توسل” کی تقریب رونماءبھی ہوئی- مشاعرے کی صدارت واسطی صاحب کی ہی تھی، مہمان خصوصی جناب جے سالک تھے اور مہمان اعزازی محترمہ ریحانہ قمر تھیں – نظامت کے فرائض ارشد حسین نے انجام دیے ۔شام کے ساڑھے سات بجے نماز مغرب کے بعد حاضرین کی خدمت میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا –
پروگرام کا با قائدہ آغاز جناب حافظ خرم حسین کے تلاوت کلام پاک سے ہوا – تلاوت قران کے بعد حافظ صاحب نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیش کی
نور الایمان اسکول کے پیرنٹ ٹیچر آرگنائزیشن کی ممبر محترمہ ڈاکٹر (آمنہ) پین نے اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا اور حاضرین سے درخواست کی کہ وہ نور الایمان اسکول کی مالی امداد کریں ۔اس موقع پر پاکستانی ادیبہ محترمہ تنویر رو¿ف کی کتاب “Reflections” حاضرین کے لئے رکھی گئی – اس کتاب کا تعارف کراتے ہوئے ان کے بھانجے سید عادل نے کہا کہ محترمہ تنویر رو¿ف نے بڑی محنت سے اردو کے ممتاز شعرا کے کلام کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے – انہوں نے شعرا کرام کے لئے یہ کتاب تحفے کے طور پر بھیجی ہے – حاضرین محفل نے اس کتاب کو ہاتھوں ہاتھ لیا ۔
23 مارچ (یوم پاکستان) کی مناسبت سے مینا شمسی صاحبہ اور ان کی سہیلیوں نے قومی نغمہ (سوہنی دھرتی الل? رکھے قدم قدم آباد) پیش کیا – اس کے بعد انوار شمسی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور جناب صباحت عاصم واسطی کا تعارف کرایا – ارشد حسین نے سابق وفاقی وزیر جناب جے سالک کا تعارف کرایا اور انہیں خوش آمدید کہا – جے سالک صاحب کے ہاتھوں صباحت عاصم واسطی کی کتاب کی رسم اجرائ ہوئی اور مصنف نے اپنے ہاتھوں سے انہیں کتاب پیش کی – وکیل انصاری نے صباحت عاصم واسطی کے فن اور شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کی – بعد ازاں کلام شاعر بہ زبان شاعر پیش کیا گیا – صباحت واسطی صاحب نے اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین محفل کا دل جیت لیا –

ارشد حسین گہوارہ ادب کے مشاعرہ سے خطاب کررہے ہیں

اس کے بعد مشاعرے کا آغاز ہوا ۔ شعرا ارشد حسین ، ایوب زرگر ، گھنشیام گپتا ، فرح کامران ، جمیل عثمان ، تقی کمال ، نغمہ صبوحی ، آفتاب قمر ، وکیل انصاری ، پرویز فاروقی نے اپنے کلام سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا ،
یہاں ایک وقفہ ہوا جس کے دوران گہوارہ ادب کی جانب سے ہر شاعر کو اس کی ادبی خدمات کے صلے میں سپاس نامہ پیش کیا گیا – مہمان شعرا کو سپیشل شیلڈ پیش کے گئے – جناب انوار شمسی نے ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی کو شیلڈ پیش کیا، ارشد حسین صاحب نے جناب جے سلک کو شیلڈ دی، محترمہ مینا شمسی نے ریحانہ قمر صاحبہ کو شیلڈ دی، اور محترم جے سالک نے مقامی سیاسی رہنما سیم خان کو شیلڈ دی- عارف خان صاحب کو Best Promoter کا ایوارڈ دیا گیا، ڈاکٹر واسطی نے شوریٰ کے تمام ممبران کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا- جے سالک صاحب نے ڈیوڈ سالک کو اسپیشل انٹرنیشنل چیریٹی ریفیوجی ایوارڈ دیا – تمام اسپانسرز کو بھی ایوارڈ دیے گئے – مہمان خصوصی جناب جے سا لک نے اس کے بعد مہمانوں سے خطاب کیا ۔
وقفے کے بعد محترمہ زریں یاسین ، ریحانہ قمر اور صباحت عاصم واسطی نے اپنے کلام سنائے – حاضرین محفل ان شعرا کے اچھوتے کلام اور مختلف لہجے کی شاعری سے بے حد محظوظ ہوئے اور آخری وقت تک ہال حاضرین سے کھچا کھچ بھرا رہا ۔
نصف شب کو یہ خوبصورت محفل اپنے اختتام کو پہنچی –

Related Articles

Back to top button