چوہدری محمد ارشد کا دورہ نیویارک ، غلام مصطفی اور یوسف قمر کا استقبالیہ
دورہ امریکہ کے دوران کی جو پذیرائی کی گئی ،اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا،چوہدری محمد ارشد،تقریبات سے خطاب کے دوران چوہدری ارشد نے شرکاءکو پاکستان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا
پاکستان میں سیاسی استحکام اور ملک وقوم کے مشترکہ معاملات پر سب کو ایک پیج پر رہتے ہوئے اپنا قومی فرض پورا کرنا چاہئیے ۔ چوہدری محمد ارشد کا غلام مصطفی اور یوسف قمر کے استقبالیہ سے خطاب
اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔پاکستان میں ان کی خدمات کا برملا اعتراف ہی نہیں کرنا چاہئیے بلکہ انکے تجربے او ر علم سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونا چاہئیے ،چوہدری محمد ارشد
نیویارک (اردو نیوز) پاکستان کی معروف کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیت ، پاکستان مسلم لیگ (ضیائ) یوتھ ونگ کے صدر چوہدری محمد ارشد نے حال ہی میں امریکہ کا نجی دورہ کیا ۔ نیویارک آمد پر ان کا انکے قریبی دوست احبا ب غلام مصطفی اور یوسف قمر نے پرتپاک استقبال کیا ۔نیویارک میں قیام کے دوران چوہدری محمد ارشد کے اعزا زمیں غلام مصطفی اور یوسف قمر نے الگ الگ استقبالیہ اور عشائیے دئیے ۔چوہدری محمد ارشد نے اپنے اعزا ز میںدئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کہا کہ دورہ امریکہ کے دوران کی جو پذیرائی کی گئی ،اسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔تقریبات سے خطاب کے دوران انہوں نے شرکاءکو پاکستان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاست ،سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہے اور اگر اسی تقسیم کی بنیاد پر آئندہ الیکشن کے نتائج برامد ہوئے تو میر ے خیال میں منقسم مینڈیٹ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام اور ملک وقوم کے مشترکہ معاملات پر سب کو ایک پیج پر رہتے ہوئے اپنا قومی فرض پورا کرنا چاہئیے ۔
چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔پاکستان میں ان کی خدمات کا برملا اعتراف ہی نہیں کرنا چاہئیے بلکہ انکے تجربے او ر علم سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونا چاہئیے