پیپلز پارٹی کو تباہ کرنیوالے مافیا کےخلاف جہاد کررہی ہوں ، ناہید خان
نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی (ورکرز گروپ) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو تباہ کرنیوالے مافیا کے خلاف جہاد کررہی ہیں ۔
پارٹی کے سینئر ساتھی حفیظ کاشمیری کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے جانیوالے افطار عشائیہ کے موقع پر چینل فائیو سے بات کرتے ہوئے ناہید خان نے مزید کہا کہ میں صفدر عباسی کے ہمراہ پارٹی کے ساتھیوں ، اوورسیز پاکستانیوں سے ملنے آئی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کو ماننے والے کارکنان قطرہ قطرہ بن کر دریا بنیں گے اور دریا ملکر سمندر بنیں گے جس میں جمہوری اور نظریاتی سیاست کی لہروں اور موجیں رواں دواں ہوں گی ۔
ناہید خان اور صفدر عباسی سات جون کو امریکہ کا نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے ۔