پاک امریکہ تعلقات کو ملکر فروغ دیں؛کیپیٹل ہل پر پاکستانی امریکن کانگریس کا 23واں سالانہ ”کیپیٹل ہل پر دوستی کا ایک دن “
واشنگٹن(پاکستانی نیوزپیپر) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم تنظیموں کی نمائندہ تنظیم کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی واشنگٹن ڈی سی میں ”دوستی کا ایک دن کیپیٹل ہل پر “منایا گیا ۔ اس سلسلے میں پاکستانی امریکن کانگریس (PAC) کا سالانہ اجلاس کیپیٹل ہل بلڈنگ میں سپیکرز آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔
جس میں کانگریس مین آندرے کارسن ، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان جوناتھن پریٹ ، معروف سکالرز ہیر ٹیج فاﺅنڈیشن کی لیزا کرٹس ، سید مواحد حسین شاہ ، پاکستانی سفارتخانے کے ڈی سی ایم ڈاکٹر اسد خان سمیت اہم شخصیات اور پاکستانی کانگریس کے اہم عہدیداران اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
پاک امریکن تعلقات کے حوالے سے منعقدہ اس اہم تقریب میں پیک کے سبکدوش ہونیوالے صدر ڈاکٹر اشرف طور، صدر مینی عالم ،صدر الیکٹ ڈاکٹر رانا ریاض‘ ایڈ وائزری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر نثار چوہدری، بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ڈاکٹر اکرم، ڈاکٹر ریاض احمد،ڈاکٹر نثارچوہدری ، محمود چوہدری ، یونس چوہدری ،اسد چوہدری ،وکٹر گل ،خواجہ اشرف،ڈاکٹرحفیظ جاوید،ذوالفقار کاظمی،نعیم ملک(ورجینا)، سلیم اختر (شکاگو)،ملک نعیم (لندن)، یوسف چوہدری سمےت دیگر اہم اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔
اسی تقریب میں پاکستانی امریکن کانگریس کے منتخب ہونیوالے پہلے مسیحی پریذیڈنٹ مینی عالم، پریذیڈنٹ الیکٹ ڈاکٹر رانا ریاض ، وائس پریذیڈنٹ محمود چوہدری(ٹیکساس) ، یونس چوہدری(اٹلانٹا جارجیا) ، اسد چوہدری(ورجینیا) ، جنرل سیکرٹری عقیل خان (علالت کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے)، فنانس سیکرٹری جمیل خان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ان سے ان کے عہدوں کا حلف کانگریس مین آندرے کارسن نے لیا۔
ڈاکٹر رانا ریاض اور ڈاکٹر نثار نے مختلف مراحل میں نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈاکٹر اشرف طور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اس سال اجلاس کا موضوع ”دہشت گردی کا عالمی مسلہ اور پاکستان کا کردار“ رکھا گیا ۔
اس سال پاکستانی امریکن کانگریس کی جانب سے ہیریٹیج فاو¿نڈیشن کی لیزا کرٹس، سکالر سید مواحد شاہ ، ڈاکٹر حفیظ جاوید، ڈاکٹر اشرف طور، صحافی علی عمران ، کوثر جاوید کو ان کی خدمات کے اعتراف پر ایوارڈ ز دئیے گئے ۔
اجلاس سے خطاب کے دوران مقررین کی جانب سے ایک بات خاص طور پر نوٹ کی گئی کہ ان کی جانب سے پاکستان پر ”ڈومور“ کا زور دینے کی بجائے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا تاہم یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کے پاس ملک و قوم کو دہشت گردی کے مسلہ سے نجات حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے اور اس موقع پر ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہئیے۔
پاکستانی امریکن کانگریس کے اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ دیرینہ دوست اور ان کے باہمی تعلقات نہ صرف باہمی طور پر بلکہ خطے اور دنیا کے لئے بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔ ان ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا چاہئے اور اس سلسلے میں پاکستانی امریکن کانگریس جیسی تنظیموں کا کردار نہ صرف اہم بلکہ قابل ستائش ہے ۔
اجلاس میں پاکستان اور امریکہ کی اعلیٰ سیاسی ، سفارتی اور عسکری قیادت کے روابط میں مزید فروغ پر زور دیا گیا
صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں مینی عالم نے کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی پھر امریکن ہیں ۔ میں اپنے تمام ساتھیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم ورک کیساتھ پاکستانی امریکن کانگریس کے اغراض و مقاصد کے حصول میں اپنا اجتماعی کردار ادا کریں گے ۔ میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اور مجھے سب کے تعاون اور مدد کی آئندہ دوسالوں میں ہر قدم پر ضرورت رہے گی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مینی عالم دو سال قبل صدر الیکٹ ہوئے تھے او ر اس الیکشن میں انہیں 70فیصد ووٹ حاصل ہوئے
کوارڈنیٹر وکٹر گل نے کہا کہ ہمیں کمیونٹی کے جواں سال ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میں اپنی خدمات کا پورا یقین دلاتا ہوں کہ ہم تعاون سے کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت اس تنظیم کو ایک با مقصد تنظیم بنائےگی اور اس کے لئے نہایت ہی محنت، سنجیدگی اور اتحاد کا مظاہرہ کرکے مقاصد کو حاصل کرنا ہوگا۔
سبکدوش ہونیوالے ڈاکٹر اشرف طور نے کہا کہ ان کے لئے کانگریس کی صدارت کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ انہوں نے تمام ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کیا ۔
ڈاکٹر رانا ریاض نے کہا کہ دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں پیک ایک اہم پلیٹ فارم ہے
ڈاکٹر خواجہ اشرف نے پاکستانی امریکن کانگریس کی تاریخ اور مختلف ادوار میں اس کی کارکردگی کو بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس جس دور میں جس نے بھی جو کردار ادا کیا ، وہ قابل ستائش ہے ۔
ڈاکٹر اکرم نے پاکستانی امریکن کانگریس کے تمام عہدیداران اور ارکان کو اس سال کیپیٹل ہل پر اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کمیونٹی کے قائدین پر زور دیا کہ وہ پی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر امریکہ جو کہ ہمارا ایڈاپٹڈ ہوم لینڈ ہے اور مادر وطن پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔
ڈاکٹر نثار چوہدری نے حسب معمول اپنے مخصوص انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے اور پاک امریکہ تعلقات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور کمیونٹی اور پیک سمیت کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کی ذمہ داریوں کو بھی بیان کیا
پاکستانی امریکن کانگریس کے اجلا س میں برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی اہم سماجی شخصیات ملک نعیم جو کہ لارڈ نذید احمد کے قریبی و معتمد ساتھی ہیں ، نے خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے پیک کے اجلاس میں شرکت اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کسی اعزاز سے کم نہیں
پاکستانی امریکن کانگریس کے اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ دیرینہ دوست اور ان کے باہمہ تعلقات نہ صرف باہمی طور پر بلکہ خطے اور دنیا کے لئے بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔ ان ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا چاہئے اور اس سلسلے میں پاکستانی امریکن کانگریس جیسی تنظیموں کا کردار نہ صرف اہم بلکہ قابل ستائش ہے ۔
اجلاس میں پاکستان اور امریکہ کی اعلیٰ سیاسی ، سفارتی اور عسکری قیادت کے روابط میں مزید فروغ پر زور دیا گیا
صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں مینی عالم نے کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی پھر امریکن ہیں ۔ میں اپنے تمام ساتھیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم ورک کیساتھ پاکستانی امریکن کانگریس کے اغراض و مقاصد کے حصول میں اپنا اجتماعی کردار ادا کریں گے ۔ میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اور مجھے سب کے تعاون اور مدد کی آئندہ دوسالوں میں ہر قدم پر ضرورت رہے گی ۔
سبکدوش ہونیوالے ڈاکٹر اشرف طور نے کہا کہ ان کے لئے کانگریس کی صدارت کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ انہوں نے تمام ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کیا ۔
ڈاکٹر رانا ریاض نے کہا کہ دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں پیک ایک اہم پلیٹ فارم ہے ،ڈاکٹر اکرم نے پاکستانی امریکن کانگریس کے تمام عہدیداران اور ارکان کو اس سال کیپیٹل ہل پر اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کمیونٹی کے قائدین پر زور دیا کہ وہ پی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر امریکہ جو کہ ہمارا ایڈاپٹڈ ہوم لینڈ ہے اور مادر وطن پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔
ڈاکٹر نثار چوہدری نے حسب معمول اپنے مخصوص انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے اور پاک امریکہ تعلقات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور کمیونٹی اور پیک سمیت کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کی ذمہ داریوں کو بھی بیان کیا
کوارڈنیٹربرائے صدر وکٹر گل نے کہا کہ ہمیں کمیونٹی کے جواں سال ارکان کو اپنے ہراول دستے کے طور پر کردار کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو پاکستانی امریکن کانگریس کو موثر اور فعال
بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کیپیٹل ہل پر ہونیوالے اپنے اس فلیگ شپ ایونٹ کو محض ایک نمائشی نہیں بلکہ ایک بامقصد ایونٹ بنانا ہوگا اور اس کے لئے نہایت ہی محنت، سنجیدگی اور اتحاد کا مظاہرہ کرکے مقاصد کو حاصل کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر خواجہ اشرف نے پاکستانی امریکن کانگریس کی تاریخ اور مختلف ادوار میں اس کی کارکردگی کو بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس جس دور میں جس نے بھی جو کردار ادا کیا ، وہ قابل ستائش ہے ۔
کانگریس کے اجلاس میں امریکہ بھر سے پیک اور کمیونٹی ارکان شریک ہوئے ۔ فلاڈیلفیا سے پاسٹر عمانوایل مسیح کی قیادت میں ڈیوڈ جلال ،رشید گل،ایلن جان ،پرویز مسیح و بیگمات و دیگر نے 15رکنی وفد کی شکل میں اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔
پاکستانی امریکن کانگریس کے اجلا س میں برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی اہم سماجی شخصیات ملک نعیم جو کہ لارڈ نذید احمد کے قریبی و معتمد ساتھی ہیں ، نے خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے پیک کے اجلاس میں شرکت اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کسی اعزاز سے کم نہیں ۔