" "
اوورسیز پاکستانیز

نیوجرسی میں پاکستان تحریک انصاف کا 22واں یوم تاسیس

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کا ٹیلیفونک خطاب ، عمران خان اور پارٹی کی جانب سے ساتھیوں کو مبارکباد

یوم تاسیس کی تقریب کے انعقاد میں پارٹی کے سینئر و سرگرم مقامی قائدین ندیم یوسف کسانہ اور فیاض خان ، عرفان بٹ ، شاہد رانجھا، سید زاہد علی زیدی ، شیخ توقیر الحق سمیت دیگر نے کردار ادا کیا
تقریب کے مہمان خصوصی سابق پریذیڈنٹ وزیر آباد بار ایسوسی ایشن ، سابق ناظم گھکڑ سٹی چوہدری امتیاز احمد خان تھے ، شرکاءنے ملکر تحریک انصاف کی سالگرہ کا کیک کاٹا، عمران خان کے حق میں نعرے
آج خیبر سے لیکر کراچی تک اور دنیا بھر میں تحریک انصاف کی مقبولیت اور سپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف ہی پاکستانی عوام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے ۔نعیم الحق
انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح اس الیکشن میں بھی امریکہ میں رہنے والے تحریک انصاف کے ساتھی اور سپورٹرز عمران خان اور تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے
ندیم یوسف کسانہ ،چوہدری امتیاز خان، فیاض خان ، عرفان بٹ ، شاہد رانجھا، سید زاہد علی زیدی ، شیخ توقیر الحق، محمد حسین ایڈوکیٹ ،راو¿ شاہد حیات ،محمد عرفان سمیت دیگر کا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

نیوجرسی (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کا 22واں یوم تاسیس یہاں نیوجرسی میں منایا گیا ۔پارٹی کے سینئر و سرگرم مقامی قائدین ندیم یوسف کسانہ اور فیاض خان ، عرفان بٹ ، شاہد رانجھا، سید زاہد علی زیدی ، شیخ توقیر الحق کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں تحریک انصاف کے نیوجرسی اور نیویارک سے تعلق رکھنے والے پارٹی ساتھیوں ، سپورٹرز نے شرکت کی اور پارٹی کے قیام کے 22سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق پریذیڈنٹ وزیر آباد بار ایسوسی ایشن ، سابق ناظم گھکڑ سٹی چوہدری امتیاز احمد خان تھے ۔
یوم تاسیس کی تقریب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے اسلام آباد سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں موجود پارٹی ساتھیوں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج خیبر سے لیکر کراچی تک اور دنیا بھر میں تحریک انصاف کی مقبولیت اور سپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف ہی پاکستانی عوام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے ۔انہوں نے ندیم یوسف کسانہ اور ان کے تمام ساتھیوں کا نام لیکر ان کا یوم تاسیس کے انعقاد پر شکرئیہ ادا کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے یو م تاسیس کی تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کیا

نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان شدید اقتصادی اور سیاسی بحران میں مبتلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلسہ لاہور میں عمران خان نے اپنا گیارہ نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا ہے ۔ یہی ایجنڈا پاکستان اور عوام کی ترقی اور کامیابی کی ضمانت بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد ان کے وقار میں اضافہ ہوگا اور ان کےلئے ملک و قوم کی خدمت کے بے پناہ مواقع پیدا کریں گے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران ندیم یوسف کسانہ ،فیاض خان ، شاہد رانجھا ،سید زاہد علی زیدی ، محمد حسین ایڈوکیٹ ،راو¿ شاہد حیات ،محمد عرفان اور عرفان بٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی طرح امریکہ میں بھی اوورسیز کمیونٹی کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح اس الیکشن میں بھی امریکہ میں رہنے والے تحریک انصاف کے ساتھی اور سپورٹرز عمران خان اور تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ،اسی طرح اب ان کی باقیات بھی الیکشن میں عبرتناک شکست سے دو چار ہو گی۔

تحریک انصاف نیوجرسی کی خواتین پارٹی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹ رہی ہیں

Related Articles

Back to top button