اوورسیز پاکستانیز

مئیر نیویارک ڈبلازیو نے عید پر سکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا

نیویارک سٹی کے پبلک سکولوں میں عید الفطر اور عید الاالضحیٰ کے موقع پر سکول سرکاری طور پر بند ہوں گے ، نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کا مئیر نے مطالبہ اور اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دیا

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو نے شہر میں بسنے والے لاکھوں مسلم امریکن نیویارکرز کا دیرینہ مطالبہ اور اپنا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نیویارک سٹی کے تمام پبلک سکولوں میں مسلمانوں کے اہم مذہبی تہوار عید الفطر اور عید الالضحیٰ کے موقع پر سکولوں میں سرکاری طور پر چھٹی ہو گی ۔ یہ اعلان انہوں نے بروکلین کے پی ایس30سکول میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا جس میں ان کے ساتھ نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، امام ، سکالرز ، ٹیچرز اور سٹوڈنٹس موجود تھے ۔ مئیر نے جب عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تو سکول کا ہال شرکاءکی تالیوں اور مئیر کے حق میں تالیوں سے گونج اٹھا ۔


اس تاریخی اعلان کے موقع پر مئیر کیساتھ نیویارک سٹی سکول چانسلر فرینیا ، سپیکر میلسا ، پبلک ایڈوکیٹ لٹیشا جیمز، بروکلین کے بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین ڈینئیل ڈروم، سابق کونسل مین رابرٹ جیکسن کے علاوہ نیویارک سٹی کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم رہنما لنڈا سارسور کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات چوہدری افضل گلبہار، احسن چغتائی، عمر سعید بٹ ، میاں ندیم اسحاق، کاشف حسین،محراب مالی،فرخ انورعثمان خالد، میاں ندیم اسحاق سمت دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مئیر نیویارک بل ڈبلازیو نے اپنا ایک اہم انتخابی وعدہ ہی پورا نہیں کیا بلکہ نیویارک کے مسلم امریکنز کا ایک دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا ہے ۔

انہوں نے مئیر ڈبلازیو کو یقین دلایا کہ وہ شہر کی تعمیر و ترقی میں ان کے شانہ بشانہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ لنڈا سارسور نے کہا کہ ہمیں مسلم امریکن بالخصوص نیویارکرز ہونے پر فخر ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین چوہدری افضل گلبہار، احسن چغتائی، عمر سعید بٹ ، شیخ توقیر الحق، میاں ندیم اسحاق، کاشف، خالد، میاں ندیم اسحاق ، خاوربیگ، عامر رزاق، نعیم بٹ ، طاہر خان نے مئیر کے اعلان کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور سٹی کونسل کے اس فیصلے کو کمیونٹی ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے گی

Related Articles

Back to top button