" "
پاکستان

ساﺅتھ ایشین امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کا سالانہ استقبالیہ اور نئے دفتر کا شاندار افتتاح

یقین دلاتے ہیں کہ اعلیٰ امریکی اقدار اور امریکہ میں امیگرنٹ کے قابل قدر کردار کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ، منتخب امریکی قائدین کی یقین دہانی

ساﺅتھ ایشین امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی امریکی قومی نظام کے قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنانا ہے ۔چئیرمین زاہد سید کا خطاب

نیویارک (اردو نیوز) ساﺅتھ ایشین امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (SAPAC) کا سالانہ بریک فاسٹ برنچ گذشتہ اتوار تنظیم کے دفتر میں منعقد ہوا۔یہ تقریب کمیٹی کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب بھی تھی ۔تقریب میں نیویارک سٹیٹ کے کمپٹرولر ٹام ڈیناپلی، مقامی ٹاو¿ن سپر وائزر ،لیجسلیٹرز سمیت دیگر منتخب عہدیداروں‘ اعلیٰ امریکی و پاکستانی شخصیات‘ جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کے سیاسی اور کاروباری رہنماﺅں کے علاوہ مختلف اعلیٰ شعبوں‘ پیشوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ ساﺅتھ ایشین امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے بانی زاہد سید، چیئرمین کنول جیت چاندی، پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر کمال ظفر، حبیب بنک کے رضوان قریشی، ڈاکٹر اعجاز احمد اور اٹارنی شہریار چودھری، جنہوں نے سالانہ بریک فاسٹ کے انعقاد میں کردار بھی ادا کیا سمیت دیگر ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں برطانیہ سے آئے نعیم ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
زاہد سید نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کمیٹی کا تعارف کرایا اور کہا کہ ساﺅتھ ایشین امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی امریکی قومی نظام کے قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزرتے سالوں میں کمیٹی نے امریکی سیاسی نظام خصوصاً سفک کاﺅنٹی کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سٹیٹ کمپٹرولر ٹام ڈیناپلی سمیت تمام منتخب ممبران اور پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیشی، سپینش اور دیگر کمیونٹیز کے معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساﺅتھ ایشین امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کا یہ بریک فاسٹ برنچ آج حقیقی معنوں میں امریکہ کے ڈائیورس ہونے کا پتہ دے رہا ہے کہ یہ ملک مختلف رنگ و نسل اور مذاہب و عقائد کے لوگوں کا خوبصورت گلدستہ ہے۔
کمپٹرولر ٹام ڈیناپلی نے اپنے خطاب میںکمیٹی اور اسکی ٹیم خصوصاً زاہد سید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مختلف رنگ و نسل اور مذہب و عقیدے کے لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کیا۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن امریکہ کا حسن ہیں‘ امریکہ میں رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔
ٹام ڈیناپلی نے کہا کہ تعصب پسندی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر زاہد سید کی سربراہی میں ساﺅتھ ایشین امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹیکو دلی مبارکباد دی۔
اس موقع پر ٹاﺅن آف نارتھ ہیمپسٹیڈ کی سپروائزر جوڈی بوسورتھ، آسٹر بے ٹاﺅن کے سپروائزر جوزف سلاڈینو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
نئے آفس کے قیام کی خوشی میں اوکسٹرے ٹاﺅن کے علاوہ سپروائزر جوف سلاڈینو نے ٹاﺅن کی طرف سے ساﺅتھ ایشین امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو خصوصی سائٹیشن دی۔ ان کے علاوہ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن نے بھی زاہد سید کو سائٹیشن پیش کی۔ ناسا کاﺅنٹی قانون ساز اسمبلی کے متعدد لے جسلیٹرز، اراکین اسمبلی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں شریک اہم امریکی منتخب قائدین نے کہا کہ وہ امیگرنٹ کمیونٹی سے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اعلیٰ امریکی اقدار اور امریکہ میں امیگرنٹ کے قابل قدر کردار کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
زاہد سید نے آخر میں سٹی کمپٹرولر سمیت تمام منتخب عہدیداروں اور کمیونٹی لیڈران، کاروباری شخصیات اور مختلف تنظیموں کے عہدیداروں اور رہنماﺅں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انگلینڈ سے خصوصی طور سے تقریب میں شرکت پر نعیم ملک کا بھی شکریہ ادا کیا۔ نعیم ملک نے کہا کہ ان کے لئے کمیٹی کی تقریب میں شرکت بڑا اعزاز ہے ۔ ایکشن کمیٹی کا کردار قابل ستائش ہے ۔آخر میں انہوں نے چوہدری اینڈ فرازونی لاءفرم کے شہریار چودھری اور مس فرنزونی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں رضوان قریشی، شاہد سید، ڈاکر کمال ظفر،محمد آصف ، ڈاکٹر افضل شیخ، ارمغان عصر، ڈاکٹر اعجازاحمد، نوجوان بزنس مین علی رشید، امین غنی ،عمران اگرہ، محمد مالک ،شارق حسین، خالد حسین، مسٹر قاضی، سعید حسن، طاہر میاں، عثمان عباس، طاہر شریف، علی مرزا، جویریہ مرزا، معظم علی، وسیم سید، عتیق قادری، جمال ظفر، ظہیراحمد مہر، سیمی اسد، عبدالباسط،ناہید بھٹی و دیگر شامل تھے۔ بریک فاسٹ میٹ اینڈ گریٹ میں دیسی ناشتے کی موجودگی نے تقریب کا مزہ دوبالا کر دیا۔

Related Articles

Back to top button